aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "adaakaar"
میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوںدیکھنے والے اداکار سمجھتے ہیں مجھے
اب تو ہر ایک اداکار سے ڈر لگتا ہےمجھ کو دشمن سے نہیں یار سے ڈر لگتا ہے
ایک کردار نیا روز جیا کرتا ہوںمجھ کو شاعر نہ کہو ایک اداکار ہوں میں
جیسے میں دوستوں سے ہنس کے گلے ملتا ہوںکوئی معمولی اداکار نہیں کر سکتا
دل والوں سے سنتے تھے کبھی قصۂ دنیااب دل کی کہانی بھی سناتے ہیں اداکار
عادتاً تم نے کر دیے وعدےعادتاً ہم نے اعتبار کیا
کبھی لفظوں سے غداری نہ کرناغزل پڑھنا اداکاری نہ کرنا
دوستوں سے اس قدر صدمے اٹھائے جان پردل سے دشمن کی عداوت کا گلہ جاتا رہا
گزرے ہیں میکدے سے جو توبہ کے بعد ہمکچھ دور عادتاً بھی قدم ڈگمگائے ہیں
کرے ہے عداوت بھی وہ اس ادا سےلگے ہے کہ جیسے محبت کرے ہے
محبت عداوت وفا بے رخیکرائے کے گھر تھے بدلتے رہے
قطع کیجے نہ تعلق ہم سےکچھ نہیں ہے تو عداوت ہی سہی
رات کو رات ہی اس بار کہا ہے ہم نےہم نے اس بار بھی توہین عدالت نہیں کی
یہ بھی اک بات ہے عداوت کیروزہ رکھا جو ہم نے دعوت کی
تم نے سچ بولنے کی جرأت کییہ بھی توہین ہے عدالت کی
مجھے رونا نہیں آواز بھی بھاری نہیں کرنیمحبت کی کہانی میں اداکاری نہیں کرنی
جنگلوں کو کاٹ کر کیسا غضب ہم نے کیاشہر جیسا ایک آدم خور پیدا کر لیا
آپ ہی کی ہے عدالت آپ ہی منصف بھی ہیںیہ تو کہیے آپ کے عیب و ہنر دیکھے گا کون
سب دوست مصلحت کے دکانوں میں بک گئےدشمن تو پرخلوص عداوت میں اب بھی ہے
ہم کو شاہوں کی عدالت سے توقع تو نہیںآپ کہتے ہیں تو زنجیر ہلا دیتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books