aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aks-e-shabaab"
اسیر پنجۂ عہد شباب کر کے مجھےکہاں گیا مرا بچپن خراب کر کے مجھے
ہے میری آنکھوں میں عکس نوشتہ دیوارسمجھ سکو تو مرا نطق بے زباں لے لو
عکس یاد یار کو دھندلا کیا ہےمیں نے خود کو جان کر تنہا کیا ہے
عکس زلف رواں نہیں جاتادل سے غم کا دھواں نہیں جاتا
سبو میں عکس رخ ماہتاب دیکھتے ہیںشراب پیتے نہیں ہم شراب دیکھتے ہیں
عکس خیال یار سنوارا کریں گے ہمشیشے میں آئنے کو اتارا کریں گے ہم
صرف چہرہ ہی نظر آتا ہے آئینہ میںعکس آئینہ نہیں دکھتا ہے آئینہ میں
دل میں اک اضطراب باقی ہےیہ نشان شباب باقی ہے
لگا جب عکس ابرو دیکھنے دل دار پانی میںبہم ہر موج سے چلنے لگی تلوار پانی میں
جھیل میں چاندنی کا عکس جمیلیا تری یاد دل سے گزری ہے
ابتدائے عشق ہے لطف شباب آنے کو ہےصبر رخصت ہو رہا ہے اضطراب آنے کو ہے
آرزو تھی کھینچتے ہم بھی کوئی عکس حیاتکیا کریں اب کے لہو آنکھوں سے ٹپکا ہی نہیں
نوجوانوں کو دیکھ کر حاتمؔیاد عہد شباب آوے ہے
پایا نہ کچھ خلا کے سوا عکس حیرتیگزرا تھا آر پار ہزار آئنے کے ساتھ
عکس خوشبو ہوں بکھرنے سے نہ روکے کوئیاور بکھر جاؤں تو مجھ کو نہ سمیٹے کوئی
ہے عکس آئنہ دل میں کسی بلقیس ثانی کاتصور ہے مرا استاد بہزاد اور مانی کا
یہ عکس آب ہے یا اس کا دامن رنگیںعجیب طرح کی سرخی سی بادبان میں ہے
ستارہ آنکھ میں دل میں گلاب کیا رکھناکہ ڈھلتی عمر میں رنگ شباب کیا رکھنا
اف وہ طوفان شباب آہ وہ سینہ تیراجسے ہر سانس میں دب دب کے ابھرتا دیکھا
تیرا ہی رقص سلسلہ عکس خواب ہےاس اشک نیم شب سے شب ماہتاب تک
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books