aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "alaava"
سو دیکھ کر ترے رخسار و لب یقیں آیاکہ پھول کھلتے ہیں گل زار کے علاوہ بھی
برا برے کے علاوہ بھلا بھی ہوتا ہےہر آدمی میں کوئی دوسرا بھی ہوتا ہے
میرے علاوہ اسے خود سے بھی محبت ہےاور ایسا کرنے سے وہ بے وفا نہیں ہوتی
یا تیرے علاوہ بھی کسی شے کی طلب ہےیا اپنی محبت پہ بھروسا نہیں ہم کو
کبھی فرازؔ سے آ کر ملو جو وقت ملےیہ شخص خوب ہے اشعار کے علاوہ بھی
یہ زندگی کچھ بھی ہو مگر اپنے لئے توکچھ بھی نہیں بچوں کی شرارت کے علاوہ
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلےخدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
تمہیں باوفا جاننے کے علاوہمجھے کچھ غلط فہمیاں اور بھی ہیں
ایسے ہجر کے موسم کب کب آتے ہیںتیرے علاوہ یاد ہمیں سب آتے ہیں
اجاڑ گھر میں یہ خوشبو کہاں سے آئی ہےکوئی تو ہے در و دیوار کے علاوہ بھی
رات کمرے میں نہ تھا میرے علاوہ کوئیمیں نے اس خوف سے خنجر نہ سرہانے رکھا
مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میںتو میرا شوق دیکھ مرا انتظار دیکھ
وہ یہ کہہ کہہ کے جلاتا تھا ہمیشہ مجھ کواور ڈھونڈے گا کہیں میرے علاوہ مجھ کو
مرے علاوہ سبھی لوگ اب یہ مانتے ہیںغلط نہیں تھی مری رائے اس کے بارے میں
کون تھا میرے علاوہ اس کااس نے ڈھونڈے تھے ٹھکانے کیا کیا
وہ میرے علاوہ مجھے چاہتا ہےبڑی مختلف ہے کہانی کی صورت
ہجرت کی گھڑی ہم نے ترے خط کے علاوہبوسیدہ کتابوں کو بھی سامان میں رکھا
تمہیں تمہارے علاوہ بھی کچھ نظر آئےگر اپنے آئنہ خانوں سے تم نکل آ آؤ
مولیٰ سے مغفرت کے علاوہ دعا میں شادؔکچھ اور مانگنے کی جسارت کبھی نہ کی
کچھ اور بھی درکار تھا سب کچھ کے علاوہکیا ہوگا جسے ڈھونڈتا تھا تیرے سوا میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books