aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "anwarul hasan anwar"
بھولنے والے تجھے یاد کیا ہے برسوںدل ویراں کو یوں آباد کیا ہے برسوں
کچھ عندلیب کا خون جگر بھی ہے شاملگلوں کی بزم کی رنگینیاں بڑھانے میں
سکون دل نہ میسر ہوا زمانے میںنہ یاد رکھنے میں تم کو نہ بھول جانے میں
وہ اضطراب مسلسل کا لطف کیا جانےمصیبتوں سے جو گھبرا گیا زمانے میں
یہ اودھ ہے کہ جہاں شام کبھی ختم نہیںوہ بنارس ہے جہاں روز سحر ہوتی ہے
اب ترے ہجر میں یوں عمر بسر ہوتی ہےشام ہوتی ہے تو رو رو کے سحر ہوتی ہے
بجلی گری تھی کب یہ کسی کو خبر نہیںاب تک چمن میں آگ لگی ہے بہار میں
بے خیالی میں بھی پھر ان کا خیال آتا ہےوہی تصویر مرے پیش نظر ہوتی ہے
ساتھ جو دے نہ سکا راہ وفا میں اپنابے ارادہ بھی اسے یاد کیا ہے برسوں
جاگتی آنکھ سے جو خواب تھا دیکھا انورؔاس کی تعبیر مجھے دل کے جلانے سے ملی
کوئی بھی پیچیدگی حائل نہیں انور سدیدؔزندگی ہے سامنے منظر بہ منظر اور میں
میری نگاہ فکر میں انورؔعشق فسانہ حسن ہے عریاں
شہر کی گلیوں اور سڑکوں پر پھرتے ہیں مایوسی میںکاش کوئی انورؔ سے پوچھے ایسے بے گھر کتنے ہیں
ہے تقاضائے تہذیب انورؔمت کہو وہ کہ جو منہ میں آئے
پلکوں کے ستارے بھی اڑا لے گئی انورؔوہ درد کی آندھی کی سر شام چلی تھی
صرف محنت کیا ہے انورؔ کامیابی کے لئےکوئی اوپر سے بھی ٹیلیفون ہونا چاہئے
ہاں مجھے اردو ہے پنجابی سے بھی بڑھ کر عزیزشکر ہے انورؔ مری سوچیں علاقائی نہیں
میں نے انورؔ اس لیے باندھی کلائی پر گھڑیوقت پوچھیں گے کئی مزدور بھی رستے کے بیچ
انورؔ مری نظر کو یہ کس کی نظر لگیگوبھی کا پھول مجھ کو لگے ہے گلاب کا
میں اپنے دشمنوں کا کس قدر ممنون ہوں انورؔکہ ان کے شر سے کیا کیا خیر کے پہلو نکلتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books