aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "arsa"
عرصہ ہوا کسی نے پکارا نہیں مجھےشاید کسی کو میری ضرورت نہیں رہی
ان پری رویوں کی ایسی ہی اگر کثرت رہیتھوڑے عرصہ میں پرستاں آگرہ ہو جائے گا
کہنے کو چند گام تھا یہ عرصۂ حیاتلیکن تمام عمر ہی چلنا پڑا تجھے
ہر شے کو انتہا ہے یقیں ہے کہ وصل ہوعرصہ بہت کھنچا ہے مری انتظار کا
عرصۂ ظلمت حیات کٹےہم نفس مسکرا کہ رات کٹے
ہجر کی تلخی زہر بنی ہے میٹھی باتیں بھیجو ناخود کو دیکھے عرصہ گزرا اپنی آنکھیں بھیجو نا
تم ہمارے خون کی قیمت نہ پوچھواس میں اپنے ظرف کا عرصہ رکھا ہے
جس کو کہتے ہیں عرصۂ ہستیتوسن عمر کی ہے اک سرپٹ
کچھ اس قدر نہیں سفر ہستی و عدمگر پانو اٹھائیے تو یہ عرصہ ہے دو قدم
عرصہ ہوا ہے ان سے ملاقات ہی نہیںگجرات لگ رہا ہے کہ گجرات ہی نہیں
بریدہ سر کو سجا دے فصیل نیزہ پردریدہ جسم کو پھر عرصۂ قتال میں رکھ
سنا تھا گنجے قسمت والے ہوتے ہیںاور سنتے ہی سنتے عرصہ بیت گیا
آئینہ دیکھیں تو غصہ آتا ہےسر سے ٹوپی اترے عرصہ بیت گیا
گلاب رت کی طرح عرصۂ جمال میں آہوائے غم سے نکل موسم وصال میں آ
ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیںاور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں
آئینہ کیوں نہ دوں کہ تماشا کہیں جسےایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے
بارے دنیا میں رہو غم زدہ یا شاد رہوایسا کچھ کر کے چلو یاں کہ بہت یاد رہو
جہاں میں ہونے کو اے دوست یوں تو سب ہوگاترے لبوں پہ مرے لب ہوں ایسا کب ہوگا
ارادے باندھتا ہوں سوچتا ہوں توڑ دیتا ہوںکہیں ایسا نہ ہو جائے کہیں ایسا نہ ہو جائے
ترے وعدوں پہ کہاں تک مرا دل فریب کھائےکوئی ایسا کر بہانہ مری آس ٹوٹ جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books