aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "asr-e-nau"
عصر نو مجھ کو نگاہوں میں چھپا کر رکھ لےایک مٹتی ہوئی تہذیب کا سرمایہ ہوں
یہ ابر نو ہمارے کسی کام کا نہیںان کو پسند ہی نہیں بارش میں بھیگنا
چمن میں شب کو گھرا ابر نو بہار رہاحضور آپ کا کیا کیا نہ انتظار رہا
عشرت حال نو مبارک ہوآپ کو سال نو مبارک ہو
گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلےچلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے
پیام زندگیٔ نو نہ بن سکیں صد حیفیہ اودی اودی گھٹائیں یہ بھیگی بھیگی بہار
سیر ورود قافلۂ نو بہار دیکھبرپا خیام اوج ہوا میں گھٹا کے ہیں
جشن بہار نو ہے نشیمن کی خیر ہواٹھا ہے کیوں چمن میں دھواں روشنی کے ساتھ
وہ شوق ربط نو میں کھڑی جھولتی رہیمیں شاخ اعتبار سے پھل کی طرح گرا
یہ جو ہم تخلیق جہان نو میں لگے ہیں پاگل ہیںدور سے ہم کو دیکھنے والے ہاتھ بٹا ہم لوگوں کا
میں جاگتے میں کہیں بن رہا ہوں از سر نووہ اپنے خواب میں تشکیل کر رہا ہے مجھے
سر اٹھاتے ہیں یہاں بھی عصر حاضر کے یزیدکل یہ خطہ بھی محاذ کربلا ہو جائے گا
از سر نو فکر کا آغاز کرنا چاہیئےبے پر و بال سہی پرواز کرنا چاہیئے
دلہن بنی ہوئی ہیں راہیںجشن مناؤ سال نو کے
آ کے سلاسل اے جنوں کیوں نہ قدم لے بعد قیساس کا بھی ہم نے سلسلہ از سر نو بپا کیا
کسی کو سال نو کی کیا مبارک باد دی جائےکلینڈر کے بدلنے سے مقدر کب بدلتا ہے
ماہ نو دیکھنے تم چھت پہ نہ جانا ہرگزشہر میں عید کی تاریخ بدل جائے گی
صبح نو کے واسطے بے کار ہوںمیں گزشتہ روز کا اخبار ہوں
پئے جاتا ہے انساں کا لہو تکیہ عہد نو بہت پیاسا لگے ہے
بہار نو کی پھر ہے آمد آمدچمن اجڑا کوئی پھر ہم نفس کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books