aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ba-aavaaz-e-buland"
رات دن ناقوس کہتے ہیں بآواز بلنددیر سے بہتر ہے کعبہ گر بتوں میں تو نہیں
انداز ہو بہ ہو تری آواز پا کا تھادیکھا نکل کے گھر سے تو جھونکا ہوا کا تھا
یہ سانحہ بھی بڑا عجب ہے کہ اپنے ایوان رنگ و بو میںہیں جمع سب مہر و ماہ و انجم پتا نہیں پھر بھی روشنی کا
وہ ایک ڈوبتی آواز باز گشت کہ آسوال میں نے کیا تھا جواب میں نے دیا
بس کہ ہے پیش نظر پست و بلند عالمٹھوکریں کھا کے مری آنکھوں میں خواب آتا ہے
بلند آواز سے گھڑیال کہتا ہے کہ اے غافلکٹی یہ بھی گھڑی تجھ عمر سے اور تو نہیں چیتا
ایک آواز تو گونجی تھی افق تا بہ افقکارواں گم ہے کہاں گرد سفر سے پوچھو
ساعت عیسویاں ہے کہ مرا دل جس میںخود بہ خود چوٹ لگی خود بہ خود آواز ہوئی
اس بار اکھڑ جائیں گے ایوان سیاستدربان رہیں گے نہ یہ دربار رہے گا
چھپ گئے وہ ساز ہستی چھیڑ کراب تو بس آواز ہی آواز ہے
ہے کس کا انتظار کہ خواب عدم سے بھیہر بار چونک پڑتے ہیں آواز پا کے ساتھ
قصہ چھیڑا مہر و وفا کا اول شب ان آنکھوں نےرات کٹی اور عمر گزاری پھر بھی بات ادھوری تھی
بے تیشہ نظر نہ چلو راہ رفتگاںہر نقش پا بلند ہے دیوار کی طرح
ہر شخص یہاں گنبد بے در کی طرح ہےآواز پہ آواز دو سنتا نہیں کوئی
میں نے جب پہلے پہل اپنا وطن چھوڑا تھادور تک مجھ کو اک آواز بلانے آئی
المدد اے جذبہ ذوق محبت المددعشق نے آواز دی بے اختیارانہ مجھے
اول تو بے وفاؤں کی ارواح کھینچتاموت و حیات ہوتی اگر اختیار میں
بس یوں ہی ہم سری اہل جہاں ممکن ہےدم بدم اپنی بلندی سے اترتا جاؤں
مری نگاہ رہے صرف روئے قاتل پرگلوں پہ خنجر بے آبدار چلتا رہے
آنکھوں میں کیسے تن گئی دیوار بے حسیسینوں میں گھٹ کے رہ گئی آواز کس طرح
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books