aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ba-hazaar"
ہزار جام چھلکتے ہوئے نفس بہ نفسہزار باغ مہکتے ہوئے قدم بہ قدم
ہزار رنگ بد اماں سہی مگر دنیابس ایک سلسلۂ اعتبار ہے، کیا ہے
یوں آبروؔ بناوے دل میں ہزار باتیںجب رو بہ رو ہو تیرے گفتار بھول جاوے
ہزار ترک وفا کا خیال ہو لیکنجو روبرو ہوں تو بڑھ کر گلے لگا لینا
ہزار بار ہواؤں سے دشمنی ہوگیبس ایک بار چراغوں سے دوستی کے لئے
ہزار بار جو مانگا کرو تو کیا حاصلدعا وہی ہے جو دل سے کبھی نکلتی ہے
ادھر ادھر کے سنائے ہزار افسانےدلوں کی بات سنانے کا حوصلہ نہ ہوا
ہزار بار زمانہ ادھر سے گزرا ہےنئی نئی سی ہے کچھ تیری رہ گزر پھر بھی
ہزار بار نگاہوں سے چوم کر دیکھالبوں پہ اس کے وہ پہلی سی اب مٹھاس نہیں
ہزار بار ارادہ کئے بغیر بھی ہمچلے ہیں اٹھ کے تو اکثر گئے اسی کی طرف
سپردگی کا وہ لمحہ کبھی نہیں گزراہزار بار مرے ہم ہزار بار جیے
وداع و وصل میں ہیں لذتیں جداگانہہزار بار تو جا صد ہزار بار آ جا
جانا پڑا رقیب کے در پر ہزار باراے کاش جانتا نہ ترے رہگزر کو میں
ہزار بار خود اپنے مکاں پہ دستک دیاک احتمال میں جیسے کہ میں ہی اندر تھا
ہزار شیخ نے داڑھی بڑھائی سن کی سیمگر وہ بات کہاں مولوی مدن کی سی
غزلوں کے شعر لکھنے سے پہلے ہزار بارہم دیکھتے ہیں آپ کی تصویر کی طرف
عذاب دانش حاضر سے با خبر ہوں میںکہ میں اس آگ میں ڈالا گیا ہوں مثل خلیل
دیکھا نہ تم نے آنکھ اٹھا کر بھی ایک بارگزرے ہزار بار تمہاری گلی سے ہم
ہزار بار آزما چکا ہے مگر ابھی آزما رہا ہےابھی زمانے کو آدمی کا نہیں ہے کچھ اعتبار شاید
ہزار بار کیا عزم ترک نظارہہزار بار مگر دیکھنا پڑا مجھ کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books