aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ba-zid"
فن کار بضد ہے کہ لگائے گا نمائشمیں ہوں کہ ہر اک زخم چھپانے میں لگا ہوں
وہ ساڑی جیولری کے تحائف پہ تھی بضدہم سو روپے کی شال سے آگے نہیں گئے
اسے ضد کہ وامقؔ شکوہ گر کسی راز سے نہ ہو با خبرمجھے ناز ہے کہ یہ دیدہ ور مری عمر بھر کی تلاش ہے
ضد ہر اک بات پر نہیں اچھیدوست کی دوست مان لیتے ہیں
پھینک دے خشک پھول یادوں کےضد نہ کر تو بھی بے وفا ہو جا
ضد کی ہے اور بات مگر خو بری نہیںبھولے سے اس نے سیکڑوں وعدے وفا کئے
بن گئے انسان اپنی ذات میں جنگل منیرؔبستیوں سے اڑ گئی ہے بوئے آدم زاد تک
کھڑکی تو شاذؔ بند میں کرتا ہوں بار بارلیکن ہوائے شوق کہ ضد پر اڑی رہے
لکیر کھینچ کے بیٹھی ہے تشنگی مریبس ایک ضد ہے کہ دریا یہیں پہ آئے گا
اس طرح قحط ہوا کی زد میں ہے میرا وجودآندھیاں پہچان لیتی ہیں بہ آسانی مجھے
بد دعا اپنے لئے کی تو بہت تھی میں نےہاں مگر راہ میں حائل جو دعا تھی تیری
مسئلہ تھا تو بس انا کا تھافاصلے درمیاں کے تھے ہی نہیں
زبس کافر ادایوں نے چلائے سنگ بے رحمیاگر سب جمع کرتا میں تو بت خانے ہوئے ہوتے
میری آنکھوں سے بھی اک بار نکلدیکھوں میں تیری روانی پانی
مانا کہ زندگی میں ہے ضد کا بھی اک مقامتم آدمی ہو بات تو سن لو خدا نہیں
کوئی تو ضد میں یہ آ کر کبھی کہے ہم سےیہ بات یوں نہیں ایسے تھی یوں ہوا ہوگا
زبس خون غلیظ آنکھوں سے آیاہوئیں آخر بہم مژگان تر بند
اب بن کے فلک زاد دکھاتے ہیں ہمیں آنکھذرے وہی کل جن کو اچھالا تھا ہمیں نے
اظہار نارسا سہی وہ صورت جمالآئینۂ خیال میں بھی ہو بہو نہ تھی
انہیں یہ زعم کہ بے سود ہے صدائے سخنہمیں یہ ضد کہ اسی ہاؤ ہو میں پھول کھلے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books