aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baani-e-jaur-o-jafaa"
ترے جور و جفا کا ہم کبھی شکوہ نہیں کرتےمحبت جس سے کرتے ہیں اسے رسوا نہیں کرتے
ہائے اس دست کرم ہی سے ملے جور و جفامجھ کو آغاز محبت ہی میں مر جانا تھا
ادا و ناز و کرشمہ جفا و جور و ستمادھر یہ سب ہیں ادھر ایک میری جاں تنہا
جفا و جور مسلسل وفا و ضبط الموہ اختیار تمہیں ہے یہ اختیار مجھے
آج انجمؔ مسکرا کر اس نے پھر دیکھا مجھےشکوۂ جور و جفا پھر بھول جانا ہی پڑا
دیدہ و دل نے درد کی اپنے بات بھی کی تو کس سے کیوہ تو درد کا بانی ٹھہرا وہ کیا درد بٹائے گا
اپنے مرنے کا اگر رنج مجھے ہے تو یہ ہےکون اٹھائے گا تری جور و جفا میرے بعد
جہاں میں ہو گئی نا حق تری جفا بد نامکچھ اہل شوق کو دار و رسن سے پیار بھی ہے
ادا آئی جفا آئی غرور آیا حجاب آیاہزاروں آفتیں لے کر حسینوں پر شباب آیا
لطف جفا اسی میں ہے یاد جفا نہ آئے پھرتجھ کو ستم کا واسطہ مجھ کو مٹا کے بھول جا
کیا وفا و جفا کی بات کریںدرمیاں اب تو کچھ رہا بھی نہیں
جور افلاک کی شرکت کی ضرورت کیا ہےآپ کافی ہیں زمانے کو ستانے کے لیے
کسی کے جور مسلسل کا فیض ہے اخگرؔوگرنہ درد ہمارے سخن میں کتنا تھا
ہمیں پہ ختم ہیں جور و ستم زمانے کےہمارے بعد اسے کس کی آرزو ہوگی
شکر کو شکوۂ جفا سمجھےکیا کہا میں نے آپ کیا سمجھے
دل مرا شاکیٔ جفا نہ ہوایہ وفادار بے وفا نہ ہوا
تو یاد آیا ترے جور و ستم لیکن نہ یاد آئےمحبت میں یہ معصومی بڑی مشکل سے آتی ہے
کسی کے جور و ستم کا تو اک بہانا تھاہمارے دل کو بہرحال ٹوٹ جانا تھا
آپ ہی اپنے ذرا جور و ستم کو دیکھیںہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی
واقف ہیں خوب آپ کے طرز جفا سے ہماظہار التفات کی زحمت نہ کیجیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books