aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baazaar-o-daftar"
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
وحشت دل کے خریدار بھی ناپید ہوئےکون اب عشق کے بازار میں کھولے گا دکاں
بازار آرزو میں کٹی جا رہی ہے عمرہم کو خرید لے وہ خریدار چاہئے
انہیں کے فیض سے بازار عقل روشن ہےجو گاہ گاہ جنوں اختیار کرتے رہے
قلقل مینا صدا ناقوس کی شور اذاںٹھنڈے ٹھنڈے دیدنی ہے گرمیٔ بازار صبح
سچائی کی خوشبو کی رمق تک نہ تھی ان میںوہ لوگ جو بازار ہنر کھولے ہوئے تھے
کچھ کمایا نہیں بازار خبر میں رہ کربند دکان کریں بے خبری پیشہ کریں
تعجب کچھ نہیں داناؔ جو بازار سیاست میںقلم بک جائیں تو سچ بات لکھنا چھوڑ دیتے ہیں
پھر اس کے بعد یہ بازار دل نہیں لگناخرید لیجئے صاحب غلام آخری ہے
درد بکتا نہیں بازار جہاں میں ورنہجان تک بیچ کے لیتا میں ترے دل کے لئے
عجب چلن ہے یہ بازار عشق کا کہ یہاںچونی چلتی ہے روپیے میں حسن والوں کی
عجب چلن ہے یہ بازار عشق کا کہ یہاںچونی چلتی ہے روپے میں حسن والوں کی
نہ آیا شام بھی گھر پھر کے اپنےتماشائی بازار محبت
ہمارا دل ذرا اکتا گیا تھا گھر میں رہ رہ کریونہی بازار آئے ہیں خریداری نہیں کرنی
میں نیند کیا ترے بازار شب میں لے آیاپھر اس کے بعد تو خوابوں کا بھاؤ اور بڑھا
بازار لفظ میں لئے کاسہ خیال کاپھرتے ہیں ہم سخاوت معنی کے شوق میں
خوش ارزانی ہوئی ہے اس قدر بازار ہستی میںگراں جس کو سمجھتا ہوں وہ کم قیمت نکلتا ہے
بازار بوسہ تیز سے ہے تیز تر ظفرؔامید تو نہیں کہ یہ مہنگائی ختم ہو
چھوٹتا ہے ایک تو پھنستے ہیں آ کر اس میں دوآج کل ہے گرم تر کیا خوب بازار قفس
یہ مانا شیشۂ دل رونق بازار الفت ہےمگر جب ٹوٹ جاتا ہے تو قیمت اور ہوتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books