aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baazuu"
سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہےدیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے
نیند اس کی ہے دماغ اس کا ہے راتیں اس کی ہیںتیری زلفیں جس کے بازو پر پریشاں ہو گئیں
کٹتے بھی چلو بڑھتے بھی چلو بازو بھی بہت ہیں سر بھی بہتچلتے بھی چلو کہ اب ڈیرے منزل ہی پہ ڈالے جائیں گے
اس قدر بھی تو نہ جذبات پہ قابو رکھوتھک گئے ہو تو مرے کاندھے پہ بازو رکھو
بازو پہ رکھ کے سر جو وہ کل رات سو گیاآرام یہ ملا کہ مرا ہات سو گیا
آزمانا ہے تو آ بازو و دل کی قوتتو بھی شمشیر اٹھا ہم بھی غزل کہتے ہیں
نظر لگے نہ کہیں اس کے دست و بازو کویہ لوگ کیوں مرے زخم جگر کو دیکھتے ہیں
آزادی نے بازو بھی سلامت نہیں رکھےاے طاقت پرواز تجھے لائیں کہاں سے
اے محبت مجھ کو ایسا حوصلہ خیرات کراس کو بازو سے پکڑ کر کہہ سکوں کہ بات کر
نہ خنجر اٹھے گا نہ تلوار ان سےیہ بازو مرے آزمائے ہوئے ہیں
نہ پڑھا یار نے احوال شکستہ میراخط کے پرزے کئے بازوئے کبوتر توڑا
وہ رات آئے کہ سر تیرا لے کے بازو پرتجھے سلاؤں بیاں کر کے میں فسانۂ عشق
جسم ایسا گھل گیا ہے مجھ مریض عشق کادیکھ کر کہتے ہیں سب تعویذ ہے بازو نہیں
یہاں کوتاہی ذوق عمل ہے خود گرفتاریجہاں بازو سمٹتے ہیں وہیں صیاد ہوتا ہے
چاہتا ہوں کہ ہو پرواز ستاروں سے بلنداور مرے حصے میں ٹوٹے ہوئے بازو آئے
پے بہ پے تلوار چلتی ہے یہاں آفات کیدست و بازو کی خبر لوں تو سمجھئے سر گیا
حسن ان کا اگر ہے سنگیں دلعشق اپنا بھی سخت بازو ہے
کہیں آنکھیں کہیں بازو کہیں سے سر نکل آئےاندھیرا پھیلتے ہی ہر طرف سے ڈر نکل آئے
معراج عقیدت ہے کہ تعویذ کی صورتبازو پہ کوئی خاک وطن باندھے ہوئے ہے
ہاتھ کا بازو کا گردن کا کمر کا کس کےہم کو تعویذوں میں یہی چار ہی بھائے تعویذ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books