aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bagaavat"
کچھ تو ترے موسم ہی مجھے راس کم آئےاور کچھ مری مٹی میں بغاوت بھی بہت تھی
تجھ سے کس طرح میں اظہار تمنا کرتالفظ سوجھا تو معانی نے بغاوت کر دی
میں بولتا ہوں تو الزام ہے بغاوت کامیں چپ رہوں تو بڑی بے بسی سی ہوتی ہے
ساحل سے سنا کرتے ہیں لہروں کی کہانییہ ٹھہرے ہوئے لوگ بغاوت نہیں کرتے
اور سب بھول گئے حرف صداقت لکھنارہ گیا کام ہمارا ہی بغاوت لکھنا
میں کسی آنکھ سے چھلکا ہوا آنسو ہوں نبیلؔمیری تائید ہی کیا میری بغاوت کیسی
اپنے ہی خون سے اس طرح عداوت مت کرزندہ رہنا ہے تو سانسوں سے بغاوت مت کر
اپنی یہ شان بغاوت کوئی دیکھے آ کرمنہ سے انکار بھی ہے اور سر بھی جھکائے ہوئے ہیں
دل نے ہر دور میں دنیا سے بغاوت کی ہےدل سے تم رسم و روایات کی باتیں نہ کرو
جانے کیوں رنگ بغاوت نہیں چھپنے پاتاہم تو خاموش بھی ہیں سر بھی جھکائے ہوئے ہیں
ذرا سا شور بغاوت اٹھا اور اس کے بعدوزیر تخت پہ بیٹھے تھے اور جیل میں ہم
سودا ہے ضمیروں کا ہر گام تجارت ہےچپ ہوں تو قیامت ہے بولوں تو بغاوت ہے
ہے یوں کہ کچھ تو بغاوت سرشت ہم بھی ہیںستم بھی اس نے ضرورت سے کچھ زیادہ کیا
دو چار برس جتنے بھی ہیں جبر ہی سہہ لیںاس عمر میں اب ہم سے بغاوت نہیں ہوتی
اب مری تنہائی بھی مجھ سے بغاوت کر گئیکل یہاں جو کچھ ہوا تھا سب فسانا ہو گیا
یہ کیا کہ ہر وقت جی حضوری میں سر جھکائے کھڑے ہو احیاؔاگر بغاوت کا پر تمہارا بھی پھڑپھڑائے تو سر اٹھاؤ
پھر وہی خواب وہی ضد نہیں عاقب صابرؔہم اصولوں سے بغاوت نہیں کرنے والے
مرے نقش قدم پر اہل دل کا قافلہ ہوگامیں اپنی راہ میں ایسی بغاوت چھوڑ آئی ہوں
اس نے ہاتھوں کی لکیروں سے بغاوت کی تھیاب جہاں ہوگا مری طرح وہ تنہا ہوگا
میں مقلد نہیں ہوں روایات کامیری راہیں بغاوت سے مشروط ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books