aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bar-sar-e-baazaar"
بھیڑ ہے بر سر بازار کہیں اور چلیںآ مرے دل مرے غم خوار کہیں اور چلیں
بکتا رہتا سر بازار کئی قسطوں میںشکر ہے میرے خدا نے مجھے شہرت نہیں دی
یوسف کے لیے ہیں سر بازار اکٹھےقسمت سے ہوئے آج خریدار اکٹھے
یہ تماشا سر بازار نہیں ہو سکتاہر کوئی میرا خریدار نہیں ہو سکتا
زمانہ بر سر آزار تھا مگر فانیؔتڑپ کے ہم نے بھی تڑپا دیا زمانے کو
وہ ہم نہیں تھے تو پھر کون تھا سر بازارجو کہہ رہا تھا کہ بکنا ہمیں گوارا نہیں
بر سر عام اقرار اگر نا ممکن ہے تو یوں ہی سہیکم از کم ادراک تو کر لے گن بے شک مت مان مرے
یہ کبر و ناز اب کیا جب سر بازار تم نکلےمگر ہاں یہ کہو بہتوں نے دیکھا کم نے پہچانا
خامشی اچھی نہیں انکار ہونا چاہئےیہ تماشا اب سر بازار ہونا چاہئے
ہونٹوں پہ کبھی ان کے مرا نام ہی آئےآئے تو سہی بر سر الزام ہی آئے
جو کچھ کہو قبول ہے تکرار کیا کروںشرمندہ اب تمہیں سر بازار کیا کروں
چھپ چھپ کے کہاں تک ترے دیدار ملیں گےاے پردہ نشیں اب سر بازار ملیں گے
ہے جلوہ فروشی کی دکاں جو یہ اب اسی نےدیوار میں کھڑکی سر بازار نکالی
ہم نہ کہتے تھے کہ سودا زلف کا اچھا نہیںدیکھیے تو اب سر بازار رسوا کون ہے
بازار کے داموں کی شکایت ہے ہر اک کوپھر بھی سر بازار بڑی بھیڑ لگی ہے
آنکھوں میں ترے جلوے لیے پھرتے ہیں ہم لوگہم لوگ کہ رسوا سر بازار ہوئے ہیں
چھوڑ دو غیر سے ملنا تم اب اے یار کہیںورنہ رسوا میں کروں گا سر بازار کہیں
تم سے ملنا بھی ہے ملنا بھی نہیں ہے تم سےآؤ تم سے سر بازار کہیں ملتے ہیں
بات تو یہ ہے کہ وہ گھر سے نکلتا بھی نہیںاور مجھ کو سر بازار لئے پھرتا ہے
کچھ طرح رندوں نے دی کچھ محتسب بھی دب گیاچھیڑ آپس میں سر بازار ہو کر رہ گئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books