aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "barsar"
ہونٹوں پہ کبھی ان کے مرا نام ہی آئےآئے تو سہی بر سر الزام ہی آئے
بھیڑ ہے بر سر بازار کہیں اور چلیںآ مرے دل مرے غم خوار کہیں اور چلیں
میں جن گلیوں میں پیہم بر سر گردش رہا ہوںمیں ان گلیوں میں اتنا خار پہلے کب ہوا تھا
ٹوٹتا رہتا ہے مجھ میں خود مرا اپنا وجودمیرے اندر کوئی مجھ سے برسر پیکار ہے
زمانہ بر سر آزار تھا مگر فانیؔتڑپ کے ہم نے بھی تڑپا دیا زمانے کو
بر سر عام اقرار اگر نا ممکن ہے تو یوں ہی سہیکم از کم ادراک تو کر لے گن بے شک مت مان مرے
اس سے ملنے کی طلب میں جی لیے کچھ اور دنوہ بھی خود بیتے دنوں سے بر سر پیکار تھی
یہ زیست کہ ہے پھول سی مٹ جائے بلا سےگلچیں سے مگر بر سر پیکار ہی رہئے
وصل کی رات ہم نشیں کیونکہ کٹی نہ پوچھ کچھبرسر صلح میں رہا اس پہ بھی وہ لڑا کیا
دست شکستہ اپنا نہ پہنچا کبھی دریغواں طرف دوش بر سر دستار ہی رہا
دل چٹخ جاتا ہے میرا دیکھتا ہوں خود کو جببرسر پیکار شیشے میں کھڑے اک شخص سے
زندگی کس طرح بسر ہوگیدل نہیں لگ رہا محبت میں
تمہارا دل مرے دل کے برابر ہو نہیں سکتاوہ شیشہ ہو نہیں سکتا یہ پتھر ہو نہیں سکتا
گلا بھی تجھ سے بہت ہے مگر محبت بھیوہ بات اپنی جگہ ہے یہ بات اپنی جگہ
گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلےچلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے
کب ٹھہرے گا درد اے دل کب رات بسر ہوگیسنتے تھے وہ آئیں گے سنتے تھے سحر ہوگی
زندگی یوں ہوئی بسر تنہاقافلہ ساتھ اور سفر تنہا
دیکھ زنداں سے پرے رنگ چمن جوش بہاررقص کرنا ہے تو پھر پاؤں کی زنجیر نہ دیکھ
میں وہ صحرا جسے پانی کی ہوس لے ڈوبیتو وہ بادل جو کبھی ٹوٹ کے برسا ہی نہیں
الفت میں برابر ہے وفا ہو کہ جفا ہوہر بات میں لذت ہے اگر دل میں مزا ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books