aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "base-basaa.e"
بنے بنائے سے رستوں کا سلسلہ نکلانیا سفر بھی بہت ہی گریز پا نکلا
دل کا اجڑنا سہل سہی بسنا سہل نہیں ظالمبستی بسنا کھیل نہیں بستے بستے بستی ہے
مرے سوال وہی ٹوٹ پھوٹ کی زد میںجواب ان کے وہی ہیں بنے بنائے ہوئے
کل تلک صحرا بسا تھا آنکھ میںاب مگر کس نے سمندر رکھ دیا
سورج کے اس جانب بسنے والے لوگاکثر ہم کو پاس بلایا کرتے ہیں
دل کو آنے لگا بسنے کا خیالآگ جب گھر کو لگا دی ہم نے
روز بستے ہیں کئی شہر نئےروز دھرتی میں سما جاتے ہیں
گھر بسا کر بھی مسافر کے مسافر ٹھہرےلوگ دروازوں سے نکلے کہ مہاجر ٹھہرے
کود کر دیوار عرشیؔ غم گھروں میں آ بسےانگنت تعویذ دروازوں پہ لٹکے رہ گئے
مرے پڑوس میں ایسے بھی لوگ بستے ہیںجو مجھ میں ڈھونڈ رہے ہیں برائیاں اپنی
ایک چہرہ ہے جو آنکھوں میں بسا رہتا ہےاک تصور ہے جو تنہا نہیں ہونے دیتا
میں غم کو بسا رہا ہوں دل میںبے گھر کو مکان دے رہا ہوں
میں گھر بسا کے سمندر کے بیچ سویا تھااٹھا تو آگ کی لپٹوں میں تھا مکان مرا
میں اپنی روح میں اس کو بسا چکا اتنااب اس کا حسن بھی پردہ دکھائی دیتا ہے
اجڑے ہیں کئی شہر، تو یہ شہر بسا ہےیہ شہر بھی چھوڑا تو کدھر جاؤ گے لوگو
شہر دل ایک مدت اجڑا بسا غموں میںآخر اجاڑ دینا اس کا قرار پایا
سبھی کے دل میں بسا ہوں خراب ہوتے ہوئےچمن کو ڈھونڈ رہا ہوں گلاب ہوتے ہوئے
زرد پھولوں میں بسا خواب میں رہنے والادھند میں الجھا رہا نیند میں چلنے والا
بسا کے دل میں ترے غم ترے ستم اے دوستجہاں جہاں سے بھی گزرا میں نغمہ خواں گزرا
ایسی ہیں قربتیں کہ مجھی میں بسا ہے وہایسے ہیں فاصلے کہ نہیں رابطہ نصیب
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books