aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bazm-e-jaam-e-jam"
یہ مے خانہ ہے بزم جم نہیں ہےیہاں کوئی کسی سے کم نہیں ہے
ہر اک رند کے ہاتھ میں جام جم ہوکچھ اس شان کا میکدہ چاہتا ہوں
شکریہ اے گردش جام شرابمیں بھری محفل میں تنہا ہو گیا
کل جو ذکر جام و مینا آ گیامیری توبہ کو پسینا آ گیا
سرسوں جو پھولی دیدۂ جام شراب میںبنت العنب سے کرنے لگا شوخیاں بسنت
ترک جام و سبو نہ کر پائےاس لیے ہم وضو نہ کر پائے
اس وقت مجھ کو دعوت جام و سبو ملیجس وقت میں گناہ کے قابل نہیں رہا
شوق شراب خواہش جام و سبو نہیںہے سب حرام جب سے کہ پہلو میں تو نہیں
گردش مینا و جام دیکھیے کب تک رہےہم پہ تقاضائے حرام دیکھیے کب تک رہے
یہ تری مست نگاہی یہ فروغ مے و جامآج ساقی ترے رندوں سے ادب مشکل ہے
کیوں جام شراب ناب مانگوںساقی کی نظر میں کیا نہیں ہے
چالیس جام پی کے دیا ایک جام مےساقی نے خوب راہ نکالی زکوٰۃ کی
بادہ و جام کے رہے ہی نہیںہم کسی کام کے رہے ہی نہیں
مصلیٰ رکھتے ہیں صہبا و جام رکھتے ہیںفقیر سب کے لیے انتظام رکھتے ہیں
ہاتھ پھر بڑھ رہا ہے سوئے جامزندگی کی اداسیوں کو سلام
نہ پیمانے کھنکتے ہیں نہ دور جام چلتا ہےنئی دنیا کے رندوں میں خدا کا نام چلتا ہے
دے مجھ کو بھی اس دور میں ساقی سپر جامہر موج ہوا کھینچے ہے شمشیر ہوا پر
مجھ تک کب ان کی بزم میں آتا تھا دور جامساقی نے کچھ ملا نہ دیا ہو شراب میں
مری شاعری میں نہ رقص جام نہ مے کی رنگ فشانیاںوہی دکھ بھروں کی حکایتیں وہی دل جلوں کی کہانیاں
منہ میں واعظ کے بھی بھر آتا ہے پانی اکثرجب کبھی تذکرۂ جام شراب آتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books