aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "be-aas"
لوگ کہتے ہیں کہ بد نامی سے بچنا چاہیئےکہہ دو بے اس کے جوانی کا مزا ملتا نہیں
شہر بے آب ہوا جاتا ہےاپنی آنکھوں میں بچا لوں پانی
ہمارے عیب نے بے عیب کر دیا ہم کویہی ہنر ہے کہ کوئی ہنر نہیں آتا
گھیر لیتی ہے کوئی زلف، کوئی بوئے بدنجان کر کوئی گرفتار نہیں ہوتا یار
جو ترے خطۂ بے آب کی خواہش نہ بناکلبلاتا ہے وہ دریا کسی کہسار میں گم
کبھی نہ خالی ملا بوئے ہم نفس سے دماغتمام باغ میں جیسے کوئی چھپا ہوا ہے
چھپا نہ راز محبت کا بوئے گل کی طرحجو بات دل میں تھی وہ درمیاں نکل آئی
بکھر گیا ہوں فضاؤں میں بوئے گل کی طرحمرے وجود میں وسعت مری سما نہ سکی
کانٹے سے بھی نچوڑ لی غیروں نے بوئے گلیاروں نے بوئے گل سے بھی کانٹا بنا دیا
سانسوں کو بوئے زیست سے کفنا دیا گیاخاک بدن میں روح کو دفنا دیا گیا
با ایں ہمہ درماندگی انساں کے یہ دعوےکیا ذات شریف ان کو بنایا ہے خدا نے
بوئے اقرار بھی آتی ہو جو انکار کے ساتھایسے انکار پسندیدہ ہیں اقرار کے ساتھ
بوئے گل تھا میں ہاتھ کیا آتاکتنے صیاد لے کے دام آئے
مثال ماہیٔ بے آب موج تڑپا کیحباب پھوٹ کے روئے جو تم نہا کے چلے
اے نسیم سحری بوئے محبت لے آطرۂ یار ستی عطر کی مہکار کوں کھول
اڑ جاؤں گا بہار میں مانند بوئے گلزنجیر میرے پائے جنوں میں ہزار ڈال
سیا ہے زخم بلبل گل نے خار اور بوئے گلشن سےسوئی تاگا ہمارے چاک دل کا ہے کہاں دیکھیں
لمحہ بہ لمحہ دم بہ دم آن بہ آن رم بہ رممیں بھی گزشتگاں میں ہوں تو بھی گزشتگاں میں ہے
اشکوں میں رنگ و بوئے چمن دور تک ملےجس دم اسیر ہو کے چلے گلستاں سے ہم
تو بوئے گل ہے اور پریشاں ہوا ہوں میںدونوں میں ایک رشتۂ آوارگی تو ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books