aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "be-vajuud"
بے چہرگی کی بھیڑ میں گم ہے مرا وجودمیں خود کو ڈھونڈھتا ہوں مجھے خد و خال دے
اگرچہ ساغر گل ہے تمام تر بے بودچھلک رہا ہے چمن میں مگر شراب وجود
میرے ہرے وجود سے پہچان اس کی تھیبے چہرہ ہو گیا ہے وہ جب سے جھڑا ہوں میں
ڈھونڈھنے پر بھی نہ ملتا تھا مجھے اپنا وجودمیں تلاش دوست میں یوں بے نشاں تھا دوستو
ستارۂ خواب سے بھی بڑھ کر یہ کون بے مہر ہے کہ جس نےچراغ اور آئنے کو اپنے وجود کا راز داں کیا ہے
بے مروت ہو بے وفا ہو تماپنے مطلب کے آشنا ہو تم
بکھر گیا ہوں فضاؤں میں بوئے گل کی طرحمرے وجود میں وسعت مری سما نہ سکی
ترے وجود کو چھو لے تو پھر مکمل ہوبھٹک رہی ہے خوشی کب سے در بدر مجھ میں
میں اپنی روح لیے در بہ در بھٹکتا رہابدن سے دور مکمل وجود تھا میرا
اس طرح قحط ہوا کی زد میں ہے میرا وجودآندھیاں پہچان لیتی ہیں بہ آسانی مجھے
خدا شاہد ہے میرے بھولنے والے بہ جز تیرےمجھے تخلیق عالم رائیگاں معلوم ہوتی ہے
آنکھ کی پتلیوں کو غور سے دیکھتیری تصویر ہو بہو ہے یہاں
سب اپنے اپنے طریقے سے بھیک مانگتے ہیںکوئی بنام محبت کوئی بہ جامۂ عشق
فصل بہار صحن چمن یار مے بکفکیوں زاہدو حرام ہے پینا شراب کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books