aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bhatakne"
تجھے نہ مانے کوئی تجھ کو اس سے کیا مجروحچل اپنی راہ بھٹکنے دے نکتہ چینوں کو
منزلیں نہ بھولیں گے راہرو بھٹکنے سےشوق کو تعلق ہی کب ہے پاؤں تھکنے سے
میں کہاں تک دل سادہ کو بھٹکنے سے بچاؤںآنکھ جب اٹھے گنہ گار بنا دے مجھ کو
کس سے پوچھیں رات بھر اپنے بھٹکنے کا سببسب یہاں ملتے ہیں جیسے نیند میں جاگے ہوئے
نکل آئے تنہا تری رہگزر پربھٹکنے کو ہم کارواں چھوڑ آئے
عجیب بھول بھلیاں ہے شاہراہ حیاتبھٹکنے والے یہاں جستجو کی بات نہ کر
اجاڑ تپتی ہوئی راہ میں بھٹکنے لگینہ جانے پھول نے کیا کہہ دیا تھا تتلی سے
پیڑوں کی گھنی چھاؤں اور چیت کی حدت تھیاور ایسے بھٹکنے میں انجان سی لذت تھی
راہ پر آ ہی گئے آج بھٹکنے والےراہبر دیکھ وہ منزل کا نشاں ہے کہ نہیں
بے کراں دشت تصور میں بھٹکنے کے نقوشموج در موج سرابوں سے ابھرتے ہوں گے
اے بھٹکنے کے ارادے سے نکلنے والوہم سے کچھ دشت نوردی کا ہنر لے جاؤ
میری بانہوں میں بہکنے کی سزا بھی سن لےاب بہت دیر میں آزاد کروں گا تجھ کو
رنگ محفل چاہتا ہے اک مکمل انقلابچند شمعوں کے بھڑکنے سے سحر ہوتی نہیں
میں نے دیکھا ہے بہاروں میں چمن کو جلتےہے کوئی خواب کی تعبیر بتانے والا
گمشدگی ہی اصل میں یارو راہ نمائی کرتی ہےراہ دکھانے والے پہلے برسوں راہ بھٹکتے ہیں
کوئی منزل کے قریب آ کے بھٹک جاتا ہےکوئی منزل پہ پہنچتا ہے بھٹک جانے سے
تری آرزو تری جستجو میں بھٹک رہا تھا گلی گلیمری داستاں تری زلف ہے جو بکھر بکھر کے سنور گئی
اجنبی راستوں پر بھٹکتے رہےآرزوؤں کا اک قافلا اور میں
وہ بات سوچ کے میں جس کو مدتوں جیتابچھڑتے وقت بتانے کی کیا ضرورت تھی
اپنے دیئے کو چاند بتانے کے واسطےبستی کا ہر چراغ بجھانا پڑا ہمیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books