aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "boliye"
چار جانب دیکھ کر سچ بولئےآدمی پھرتے ہیں سرکاری بہت
آپ کا لہجہ شہد جیسا ترنم خیز ہےخامشی اب توڑیئے اور بولئے میرے لیے
اردو میں بات کیجئے اردو میں بولئےحق ہے زباں کا پیار کا رس اس میں گھولیے
خبر سن کر مرے مرنے کی وہ بولے رقیبوں سےخدا بخشے بہت سی خوبیاں تھیں مرنے والے میں
بولتے کیوں نہیں مرے حق میںآبلے پڑ گئے زبان میں کیا
یا تو جو نافہم ہیں وہ بولتے ہیں ان دنوںیا جنہیں خاموش رہنے کی سزا معلوم ہے
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیںیہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
حفیظؔ اپنی بولی محبت کی بولینہ اردو نہ ہندی نہ ہندوستانی
میں نے پوچھا کہ ہے کیا شغل تو ہنس کر بولےآج کل ہم تیرے مرنے کی دعا کرتے ہیں
چپ چاپ بیٹھے رہتے ہیں کچھ بولتے نہیںبچے بگڑ گئے ہیں بہت دیکھ بھال سے
پہلی بار نظروں نے چاند بولتے دیکھاہم جواب کیا دیتے کھو گئے سوالوں میں
وہ کرے بات تو ہر لفظ سے خوشبو آئےایسی بولی وہی بولے جسے اردو آئے
جو دیکھتا ہوں وہی بولنے کا عادی ہوںمیں اپنے شہر کا سب سے بڑا فسادی ہوں
اتنا مانوس ہوں سناٹے سےکوئی بولے تو برا لگتا ہے
ہائے وہ وقت کہ جب بے پیے مدہوشی تھیہائے یہ وقت کہ اب پی کے بھی مخمور نہیں
بولتے رہنا کیونکہ تمہاری باتوں سےلفظوں کا یہ بہتا دریا اچھا لگتا ہے
باقیؔ جو چپ رہوگے تو اٹھیں گی انگلیاںہے بولنا بھی رسم جہاں بولتے رہو
یہ چمن یونہی رہے گا اور ہزاروں بلبلیںاپنی اپنی بولیاں سب بول کر اڑ جائیں گی
بوسہ جو طلب میں نے کیا ہنس کے وہ بولےیہ حسن کی دولت ہے لٹائی نہیں جاتی
کچھ نہ کچھ بولتے رہو ہم سےچپ رہو گے تو لوگ سن لیں گے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books