aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "buzurgo.n"
مصیبت اور لمبی زندگانیبزرگوں کی دعا نے مار ڈالا
وہ وقت اور تھے کہ بزرگوں کی قدر تھیاب ایک بوڑھا باپ بھرے گھر پہ بار ہے
وہ عطر دان سا لہجہ مرے بزرگوں کارچی بسی ہوئی اردو زبان کی خوشبو
زندہ رکھیں بزرگوں کی ہم نے روایتیںدشمن سے بھی ملے تو ملے عاجزی سے ہم
پھینکی نہ منورؔ نے بزرگوں کی نشانیدستار پرانی ہے مگر باندھے ہوئے ہے
ابھی تو گھر میں نہ بیٹھیں کہو بزرگوں سےابھی تو شہر کے بچے سلام کرتے ہیں
ہم بزرگوں کی روایت سے جڑے ہیں بھائینیکیاں کر کے کبھی پھل نہیں مانگا کرتے
ہماری عمر سے بڑھ کر یہ بوجھ ڈالا گیاسو ہم بڑوں سے بزرگوں کی طرح ملتے ہیں
ہم سے آداب جینے کے سیکھوہم بزرگوں میں بیٹھے بہت ہیں
اب بھی روشن ہیں بزرگوں کی حویلی کے چراغہم کسی نقش کو دھندلا نہیں ہونے دیتے
دیکھنا ساتھ ہی چھوٹے نہ بزرگوں کا کہیںپتے پیڑوں پے لگے ہوں تو ہرے رہتے ہیں
یہ بزرگوں کی روا داری کے پژمردہ گلابآبیاری چاہتے ہیں ان میں چنگاری نہ رکھ
بزرگوں کا مرے دل سے ابھی تک ڈر نہیں جاتاکہ جب تک جاگتی رہتی ہے ماں میں گھر نہیں جاتا
اس قدر ناز نہ کیجے کہ بزرگوں نے بہتبارہا بزم خود آرائی سجائی ہوئی ہے
لہو سے جن کے ہے روشن یہ خانقاہ جنوںہمارے سر پہ ہے سایہ انہیں بزرگوں کا
انہی جھکے ہوئے پیڑوں سے گفتگو ہے مریجناب میرے بزرگوں سے گفتگو ہے مری
انہیں بتاؤ بزرگوں کا ہے کرم اس پرہلالؔ اچھا سخنور اسی لیے تو ہے
سنتے ہیں عشق نام کے گزرے ہیں اک بزرگہم لوگ بھی فقیر اسی سلسلے کے ہیں
مرے قبیلے میں تعلیم کا رواج نہ تھامرے بزرگ مگر تختیاں بناتے تھے
وہ تیس سال سے ہے فقط بیس سال کیچہرے پہ آ چکی ہے بزرگی جمال کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books