aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chaTTii"
مرے دل نے جھٹکے اٹھائے ہیں کتنے یہ تم اپنی زلفوں کے بالوں سے پوچھوکلیجے کی چوٹوں کو میں کیا بتاؤں یہ چھاتی پہ لہرانے والوں سے پوچھو
کیا جانئے کہ عشق میں خوں ہو گیا کہ داغچھاتی میں اب تو دل کی جگہ ایک درد ہے
گندمی رنگ جو ہے دنیا میںمیری چھاتی پہ مونگ دلتا ہے
کسی کے تیر کو چھاتی سے ہم لگائے رہےتمام عمر کلیجے کے پار ہی رکھا
دیکھ کر ہر عضو ان کا دل ہو پانی بہہ چلاکھول چھاتی بے تکلف جب نہائیں باغ میں
کیوں کر نہ تجھے دوڑ کے چھاتی سے لگا لوںپھولوں کا گلے میں ترے یہ ہار غضب ہے
نعمت خلد تھی بشر کے لئےخاک چاٹی نظر گزر کے لئے
گر کہیں پاؤں اکیلا تو بلائیں لے کرکس مزے سے تجھے لوں چھاتی سے دل دار لگا
دم کے دم میں دنیا بدلی بھیڑ چھٹی کہرام اٹھاچلتے چلتے سانس رکی اور ختم ہوا افسانہ بھی
دل مضطر یہ کہے ہے وہیں لے چل ورنہتوڑ چھاتی کے کواڑوں کو نکل جاؤں گا
تری نگہ سے گئے کھل کواڑ چھاتی کےحصار قلب کی گویا تھی فتح تیرے نام
ہووے نہ عذاب اس پہ کبھی جس کے پس مرگچھاتی پہ ہو تعویذ ترے نقش قدم کا
زخم کے لگتے ہی کیا کھل گئے چھاتی کے کواڑآگے یہ خانۂ دلچسپ ہوا دار نہ تھا
چلتی پھرتی ہوئی آنکھوں سے اذاں دیکھی ہےمیں نے جنت تو نہیں دیکھی ہے ماں دیکھی ہے
مکتب عشق کا دستور نرالا دیکھااس کو چھٹی نہ ملے جس کو سبق یاد رہے
دل کی چوٹوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیاجب چلی سرد ہوا میں نے تجھے یاد کیا
ابھی زندہ ہے ماں میری مجھے کچھ بھی نہیں ہوگامیں گھر سے جب نکلتا ہوں دعا بھی ساتھ چلتی ہے
چھوٹی سی بات پہ خوش ہونا مجھے آتا تھاپر بڑی بات پہ چپ رہنا تمہی سے سیکھا
محبت ایک خوشبو ہے ہمیشہ ساتھ چلتی ہےکوئی انسان تنہائی میں بھی تنہا نہیں رہتا
حال دل کیوں کر کریں اپنا بیاں اچھی طرحروبرو ان کے نہیں چلتی زباں اچھی طرح
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books