aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chaap"
ہر ایک بات کو چپ چاپ کیوں سنا جائےکبھی تو حوصلہ کر کے نہیں کہا جائے
چپ چاپ سنتی رہتی ہے پہروں شب فراقتصویر یار کو ہے مری گفتگو پسند
جو چپ چاپ رہتی تھی دیوار پروہ تصویر باتیں بنانے لگی
چپ چاپ اپنی آگ میں جلتے رہو فرازؔدنیا تو عرض حال سے بے آبرو کرے
اب تو چپ چاپ شام آتی ہےپہلے چڑیوں کے شور ہوتے تھے
تم راہ میں چپ چاپ کھڑے ہو تو گئے ہوکس کس کو بتاؤگے کہ گھر کیوں نہیں جاتے
چپ چاپ بیٹھے رہتے ہیں کچھ بولتے نہیںبچے بگڑ گئے ہیں بہت دیکھ بھال سے
تو آگ میں اے عورت زندہ بھی جلی برسوںسانچے میں ہر اک غم کے چپ چاپ ڈھلی برسوں
بارش ہوئی تو گھر کے دریچے سے لگ کے ہمچپ چاپ سوگوار تمہیں سوچتے رہے
گزرتے پتوں کی چاپ ہوگی تمہارے صحن انا کے اندرفسردہ یادوں کی بارشیں بھی مجھے بھلانے کے بعد ہوں گی
اس دریچے میں بھی اب کوئی نہیں اور ہم بھیسر جھکائے ہوئے چپ چاپ گزر جاتے ہیں
کوئی ہلچل ہے نہ آہٹ نہ صدا ہے کوئیدل کی دہلیز پہ چپ چاپ کھڑا ہے کوئی
پھول کی خوشبو ہوا کی چاپ شیشہ کی کھنککون سی شے ہے جو تیری خوش بیانی میں نہیں
بس ایک اپنے ہی قدموں کی چاپ سنتا ہوںمیں کون ہوں کہ بھرے شہر میں بھی تنہا ہوں
ابھی سفر میں کوئی موڑ ہی نہیں آیانکل گیا ہے یہ چپ چاپ داستان سے کون
گئے زمانے کی چاپ جن کو سمجھ رہے ہووہ آنے والے اداس لمحوں کی سسکیاں ہیں
میں نے قبول کر لیا چپ چاپ وہ گلابجو شاخ دے رہی تھی تری اور سے مجھے
اوروں کی آگ کیا تجھے کندن بنائے گیاپنی بھی آگ میں کبھی چپ چاپ جل کے دیکھ
چشم جہاں سے حالت اصلی چھپی نہیںاخبار میں جو چاہئے وہ چھاپ دیجئے
قتیلؔ اب دل کی دھڑکن بن گئی ہے چاپ قدموں کیکوئی میری طرف آتا ہوا محسوس ہوتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books