aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chaukhat"
آج رکھے ہیں قدم اس نے مری چوکھٹ پرآج دہلیز مری چھت کے برابر ہوئی ہے
ایک لڑکا شہر کی رونق میں سب کچھ بھول جائےایک بڑھیا روز چوکھٹ پر دیا روشن کرے
وہ انتظار کی چوکھٹ پہ سو گیا ہوگاکسی سے وقت تو پوچھیں کہ کیا بجا ہوگا
گھر میں رہا تھا کون کہ رخصت کرے ہمیںچوکھٹ کو الوداع کہا اور چل پڑے
خوش آمدید وہ آیا ہماری چوکھٹ پربہار جس کے قدم کا طواف کرتی ہے
میں تو قابل نہ تھا ان کے دیدار کےان کی چوکھٹ پہ میری خطا لے گئی
چاند سورج مری چوکھٹ پہ کئی صدیوں سےروز لکھے ہوئے چہرے پہ سوال آتے ہیں
الفت تو دیکھیے مری دیدار کے سببدرویش بن کے یار کی چوکھٹ پہ آ گیا
اے سجدہ فروش کوئے بتاں ہر سر کے لیے اک چوکھٹ ہےیہ بھی کوئی شان عشق ہوئی جس در پے گئے سر پھوڑ لیا
کرنوں سے تراشا ہوا اک نور کا پیکرشرمایا ہوا خواب کی چوکھٹ پہ کھڑا ہے
جہاں سے کچھ نہ ملے حسن معذرت کے سوایہ آرزو اسی چوکھٹ پہ شب گزارتی ہے
گھومتے کٹتا ہے کوچے میں ترے دن کا دنبیٹھے کٹ جاتی ہے چوکھٹ پہ تری رات کی رات
جسم کی چوکھٹ پہ خم دل کی جبیں کر دی گئیآسماں کی چیز کیوں صرف زمیں کر دی گئی
آنکھیں ہیں کہ اب تک اسی چوکھٹ پہ دھری ہیںدیتا ہوں زمانے کو مگر اپنا پتہ اور
وہ سخی ہے تو اس کی چوکھٹ پردلبری کا سوال کر دیکھیں
کیوں دے رہے ہو دستکیں چوکھٹ پہ بارہاکتنی دفعہ بتاؤں کہ گھر پر نہیں ہوں میں
خواب، امید، تمنائیں، تعلق، رشتےجان لے لیتے ہیں آخر یہ سہارے سارے
بیسن کی سوندھی روٹی پر کھٹی چٹنی جیسی ماںیاد آتی ہے! چوکا باسن چمٹا پھکنی جیسی ماں
ہار ہی جیت ہے آئین وفا کی رو سےیہ وہ بازی ہے جہاں جیت کے ہارے سارے
وقت ہر زخم کو بھر دیتا ہے کچھ بھی کیجےیاد رہ جاتی ہے ہلکی سی چبھن کی حد تک
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books