aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chhe.d-khaani"
درد سر ہے تیری سب پند و نصیحت ناصحچھوڑ دے مجھ کو خدا پر نہ کر اب سر خالی
سونپ کر خانۂ دل غم کو کدھر جاتے ہوپھر نہ پاؤ گے اگر اس نے یہ گھر چھوڑ دیا
عجیب لطف کچھ آپس کی چھیڑ چھاڑ میں ہےکہاں ملاپ میں وہ بات جو بگاڑ میں ہے
تسلیاں بھی نہیں ان کی چھیڑ سے خالیرلا کے چھوڑتے ہیں وہ ہنسا ہنسا کے مجھے
خم میں سبو میں جام میں نیت لگی رہیمے خانے ہی میں ہم رہے مے خانہ چھوڑ کر
شہر خالی ہے کسے عید مبارک کہیےچل دیے چھوڑ کے مکہ بھی مدینہ والے
مانا کہ وراثت میں ملی خانہ بدوشیلیکن یہ زمیں چھوڑ کے ہم جا نہیں سکتے
قمرؔ اپنے داغ دل کی وہ کہانی میں نے چھیڑیکہ سنا کئے ستارے مرا رات بھر فسانہ
چھوڑ کر کوچۂ مے خانہ طرف مسجد کےمیں تو دیوانہ نہیں ہوں جو چلوں ہوش کی راہ
رستے میں ان کو چھیڑ کے کھاتے ہیں گالیاںبازار کی مٹھائی بھی ہوتی ہے کیا لذیذ
اب تو اتنی بھی میسر نہیں مے خانے میںجتنی ہم چھوڑ دیا کرتے تھے پیمانے میں
مومنؔ خدا کے واسطے ایسا مکاں نہ چھوڑدوزخ میں ڈال خلد کو کوئے بتاں نہ چھوڑ
یہ محبت کے محل تعمیر کرنا چھوڑ دےمیں بھی شہزادہ نہیں ہوں تو بھی شہزادی نہیں
شہر میں تھی ناساز طبیعت بیٹے کیگاؤں میں بیٹھی ماں نے کھانا چھوڑ دیا
چھوڑ کے مال و دولت ساری دنیا میں اپنیخالی ہاتھ گزر جاتے ہیں کیسے کیسے لوگ
نہ کہہ تو شیخ مجھے زہد سیکھ مستی چھوڑتری پسند جدا ہے مری پسند جدا
چھوڑ کر مجھ کو ترے صحن میں جا بیٹھا ہےپڑ گئی جیسے ترے سایۂ دیوار میں جان
کر دیا تیروں سے چھلنی مجھے سارا لیکنخون ہونے کے لیے اس نے جگر چھوڑ دیا
چھیڑا اگر مرے دل نالاں کو آپ نےپھر بھول جائیے گا بجانا ستار کا
وحشت دل یہ بڑھی چھوڑ دیے گھر سب نےتم ہوئے خانہ نشیں ہو گئیں گلیاں آباد
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books