aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chuke"
تنگ آ چکے ہیں کشمکش زندگی سے ہمٹھکرا نہ دیں جہاں کو کہیں بے دلی سے ہم
آئے تھے ہنستے کھیلتے مے خانے میں فراقؔجب پی چکے شراب تو سنجیدہ ہو گئے
تم بھول کر بھی یاد نہیں کرتے ہو کبھیہم تو تمہاری یاد میں سب کچھ بھلا چکے
عشق جب تک نہ کر چکے رسواآدمی کام کا نہیں ہوتا
سن چکے جب حال میرا لے کے انگڑائی کہاکس غضب کا درد ظالم تیرے افسانے میں تھا
اب اپنا اختیار ہے چاہے جہاں چلیںرہبر سے اپنی راہ جدا کر چکے ہیں ہم
سو بار جس کو دیکھ کے حیران ہو چکےجی چاہتا ہے پھر اسے اک بار دیکھنا
جو چراغ سارے بجھا چکے انہیں انتظار کہاں رہایہ سکوں کا دور شدید ہے کوئی بے قرار کہاں رہا
حقیقتوں میں زمانہ بہت گزار چکےکوئی کہانی سناؤ بڑا اندھیرا ہے
اندر کے حادثوں پہ کسی کی نظر نہیںہم مر چکے ہیں اور ہمیں اس کی خبر نہیں
تجھ سے سو بار مل چکے لیکنتجھ سے ملنے کی آرزو ہے وہی
ہم خون کی قسطیں تو کئی دے چکے لیکناے خاک وطن قرض ادا کیوں نہیں ہوتا
ہوش و حواس و تاب و تواں داغؔ جا چکےاب ہم بھی جانے والے ہیں سامان تو گیا
ہم اپنی زندگی تو بسر کر چکے رئیسؔیہ کس کی زیست ہے جو بسر کر رہے ہیں ہم
جانے والے سب آ چکے محسنؔآنے والا ابھی نہیں آیا
سیر ساحل کر چکے اے موج ساحل سر نہ مارتجھ سے کیا بہلیں گے طوفانوں کے بہلائے ہوئے
دل کو نیاز حسرت دیدار کر چکےدیکھا تو ہم میں طاقت دیدار بھی نہیں
صورت چھپائیے کسی صورت پرست سےہم دل میں نقش آپ کی تصویر کر چکے
جس کو جانا ہی نہیں اس کو خدا کیوں مانیںاور جسے جان چکے ہوں وہ خدا کیسے ہو
ہزار منزل غم سے گزر چکے لیکنابھی جنون محبت کی ابتدا بھی نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books