aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "daaman-e-manzil"
لہو سے میں نے لکھا تھا جو کچھ دیوار زنداں پروہ بجلی بن کے چمکا دامن صبح گلستاں پر
میرے تلووں کے لہو سے ہوگی روشن ہر جہترہروان راہ منزل ہوں گے ششدر دیکھنا
جو میری چشم کے پردے شریک ہو جاتےکمال دامن ابر بہار بڑھ جاتا
سنبھلنے دے مجھے اے ناامیدی کیا قیامت ہےکہ دامان خیال یار چھوٹا جائے ہے مجھ سے
کفر و اسلام نے مقصد کو پہنچنے نہ دیاکعبہ و دیر کو سنگ رہ منزل سمجھا
خمار قربت منزل تھا نارسی کا جوازگلی میں آ کے میں اس کا مکان بھول گیا
گلچیں بہار گل میں نہ کر منع سیر باغکیا ہم غبار دامن باد صبا کے ہیں
قشقہ ہے کھنچا کسی جبیں پریا چاک ہے دامن سحر میں
نظر کرم کی فراوانیوں پہ پڑتی ہےپھر اپنے دامن خاکی کو دیکھتا ہوں میں
سنا ہے اس کو بہت سے اچکے دیکھتے ہیںسو ہم بھی دامن تقویٰ جھٹک کے دیکھتے ہیں
فکر منزل ہے نہ ہوش جادۂ منزل مجھےجا رہا ہوں جس طرف لے جا رہا ہے دل مجھے
بچا بچا کے گزرنا ہے دامن ہستیشریک خار بھی کچھ جشن نو بہار میں ہیں
دامن صبر کے ہر تار سے اٹھتا ہے دھواںاور ہر زخم پہ ہنگامہ اٹھا آج بھی ہے
جرس نے مژدۂ منزل سنا کے چونکایانکل چلا تھا دبے پاؤں کارواں اپنا
تم خود ہی چلے آؤ گے شاید سر منزلاک راہ نکالی ہے مری در بدری نے
یہ عکس آب ہے یا اس کا دامن رنگیںعجیب طرح کی سرخی سی بادبان میں ہے
دامن و جیب و گریباں کا نہیں کوئی ملالغم یہ ہے دست جنوں کل کے لئے کام نہیں
پاکیٔ دامان گل کی کھا نہ اے بلبل قسمرات بھر سرشار کیفیت میں شبنم سے رہا
رات دن گردش میں ہے پر ہو نہیں سکتا ہنوزدور دامان فلک اس دور داماں کا حریف
دھواں دیتا ہے دامان محبتان آنکھوں سے کوئی آنسو گرا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books