aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dard-e-jigar"
لذت درد جگر یاد آئیپھر تری پہلی نظر یاد آئی
فانی دوائے درد جگر زہر تو نہیںکیوں ہاتھ کانپتا ہے مرے چارہ ساز کا
بہت کام لینے ہیں درد جگر سےکہیں زندگی کو قرار آ نہ جائے
کی ترک محبت تو لیا درد جگر مولپرہیز سے دل اور بھی بیمار پڑا ہے
سب اپنا حال کہتے رہے چارہ ساز سےمیں تھا کہ محو لذت درد جگر رہا
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کوورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کر و بیاں
دل بھی اے دردؔ قطرۂ خوں تھاآنسوؤں میں کہیں گرا ہوگا
دردؔ کے ملنے سے اے یار برا کیوں مانااس کو کچھ اور سوا دید کے منظور نہ تھا
دردؔ کچھ معلوم ہے یہ لوگ سبکس طرف سے آئے تھے کیدھر چلے
سیر بہار باغ سے ہم کو معاف کیجیئےاس کے خیال زلف سے دردؔ کسے فراغ ہے
میرے سکون قلب کو لے کر چلے گئےاور اضطراب درد جگر دے گئے مجھے
عشق میں قدر خستگی کی امیداے جگرؔ ہوش کی دوا کیجئے
درد و غم دل کی طبیعت بن گئےاب یہاں آرام ہی آرام ہے
مرض عشق کو شفا سمجھےدرد کو درد کی دوا سمجھے
ایک دل ہے اور طوفان حوادث اے جگرؔایک شیشہ ہے کہ ہر پتھر سے ٹکراتا ہوں میں
طول غم حیات سے گھبرا نہ اے جگرؔایسی بھی کوئی شام ہے جس کی سحر نہ ہو
ابھی کمسن ہیں ضدیں بھی ہیں نرالی ان کیاس پہ مچلے ہیں کہ ہم درد جگر دیکھیں گے
احباب مجھ سے قطع تعلق کریں جگرؔاب آفتاب زیست لب بام آ گیا
جان ہی دے دی جگرؔ نے آج پائے یار پرعمر بھر کی بے قراری کو قرار آ ہی گیا
یا رب ہجوم درد کو دے اور وسعتیںدامن تو کیا ابھی مری آنکھیں بھی نم نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books