aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dariicha"
بند کر دے کوئی ماضی کا دریچہ مجھ پراب اس آئینے میں صورت نہیں دیکھی جاتی
جلوہ نمائی بے پروائی ہاں یہی ریت جہاں کی ہےکب کوئی لڑکی من کا دریچہ کھول کے باہر جھانکی ہے
شاید آ جائے کسی وقت لب بام وہ چاندشام سے صبح تلک بند دریچہ نہ کیا
لمبی سڑک پہ دور تلک کوئی بھی نہ تھاپلکیں جھپک رہا تھا دریچہ کھلا ہوا
ایسا نہ ہو کہ تازہ ہوا اجنبی لگےکمرے کا ایک آدھ دریچہ کھلا بھی رکھ
عشق اک ایسی حویلی ہے کہ جس سے باہرکوئی دروازہ کھلے اور نہ دریچہ نکلے
جھانکتا بھی نہیں سورج مرے گھر کے اندربند بھی کوئی دریچہ نہیں رہنے دیتا
بلا کا حبس تھا پر نیند ٹوٹتی ہی نہ تھینہ کوئی در نہ دریچہ فصیل خواب میں تھا
میں تو سائل تھا صدا دے کے گزرنا تھا مجھےتو نے کیوں شام تلک بند دریچہ نہ کیا
خوابوں کی میں نے ایک عمارت بنائی اوریادوں کا اس میں ایک دریچہ بنا لیا
ہوا بھی چاہئے اور روشنی بھیہر اک حجرہ دریچہ چاہتا ہے
گذشتہ موسموں میں بجھ گئے ہیں رنگ پھولوں کےدریچہ اب بھی میرا روشنی کے زاویوں پر ہے
دھوئیں نے بھینچ دی چیخیں تبھی پتہ یہ چلاکہ گھر میں ایک دریچہ بہت ضروری ہے
بڑے لوگوں سے ملنے میں ہمیشہ فاصلہ رکھناجہاں دریا سمندر سے ملا دریا نہیں رہتا
یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجےاک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانادرد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا
شدید پیاس تھی پھر بھی چھوا نہ پانی کومیں دیکھتا رہا دریا تری روانی کو
کہہ رہا ہے شور دریا سے سمندر کا سکوتجس کا جتنا ظرف ہے اتنا ہی وہ خاموش ہے
کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گامیں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا
شوق ہے اس دل درندہ کوآپ کے ہونٹ کاٹ کھانے کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books