aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dastaar"
جھک کر سلام کرنے میں کیا حرج ہے مگرسر اتنا مت جھکاؤ کہ دستار گر پڑے
میرؔ صاحب زمانہ نازک ہےدونوں ہاتھوں سے تھامیے دستار
کسی بھوکے سے مت پوچھو محبت کس کو کہتے ہیںکہ تم آنچل بچھاؤ گے وہ دسترخوان سمجھے گا
پھینکی نہ منورؔ نے بزرگوں کی نشانیدستار پرانی ہے مگر باندھے ہوئے ہے
تعظیم بڑی شے ہے مگر سوچ رہا ہوںدستور نبھاؤں گا تو دستار گرے گی
کچھ کہنا چاہتے تھے کہ خاموش ہو گئےدستار یاد آ گئی سر یاد آ گیا
کس کی ہولی جشن نو روزی ہے آجسرخ مے سے ساقیا دستار رنگ
کہیں جیسے میں کوئی چیز رکھ کر بھول جاتا ہوںپہن لیتا ہوں جب دستار تو سر بھول جاتا ہوں
کج کلاہی پہ نہ مغرور ہوا کر اتناسر اتر آتے ہیں شاہوں کے بھی دستار کے ساتھ
اب کے موسم میں یہ معیار جنوں ٹھہرا ہےسر سلامت رہیں دستار نہ رہنے پائے
اپنی ناموس کی آتی ہے حفاظت جن کوجان دے دیتے ہیں دستار نہیں دیتے ہیں
کھل گئے اوس کی زلف کے دیکھےپیچ دستار زاہد مکار
اتر جاتا تو رسوائی بہت ہوتیکہ سر کا بوجھ بھی دستار جیسا تھا
کیا کروں خلعت و دستار کی خواہش کہ مجھےزیست کرنے کا سلیقہ بھی زیاں سے آیا
سر پہ دستار جب سلامت ہےدل میں آتی ہوئی انا سے ڈر
آج مسجد میں نظر آتا تو ہے میکش مگرمطلب اس کا بیچنا ہے شیخ کی دستار کا
مرا فخر حیاتی آج بھی کردار ہے میرااسی نگ سے مزین طرۂ دستار ہے میرا
حیراں تھا کہ دل میرا کہاں جا کے چھپا ہےجگنو کی طرح یار کی دستار میں چمکا
مرتبہ معشوق کا عاشق سے بالا دست ہےخار کی جا زیر پا گل کا مکاں دستار پر
کسی گل کو جو اپنا طرۂ دستار سمجھے ہمتو برسوں ٹوکرا سر پر اٹھایا سرگرانی کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books