aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dastuur"
مکتب عشق کا دستور نرالا دیکھااس کو چھٹی نہ ملے جس کو سبق یاد رہے
عید کا دن ہے گلے آج تو مل لے ظالمرسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے
اچھا تمہارے شہر کا دستور ہو گیاجس کو گلے لگا لیا وہ دور ہو گیا
یہ ہمیں ہیں کہ ترا درد چھپا کر دل میںکام دنیا کے بہ دستور کیے جاتے ہیں
دل پر چوٹ پڑی ہے تب تو آہ لبوں تک آئی ہےیوں ہی چھن سے بول اٹھنا تو شیشہ کا دستور نہیں
مانوس ہو چلا تھا تسلی سے حال دلپھر تو نے یاد آ کے بدستور کر دیا
دستور ہے دنیا کا مگر یہ تو بتاؤہم کس سے ملیں کس سے کہیں عید مبارک
بدلتی جا رہی ہے دل کی دنیانئے دستور ہوتے جا رہے ہیں
ہماری زندگی کیا ہے محبت ہی محبت ہےتمہارا بھی یہی دستور بن جائے تو اچھا ہو
بے بلائے ہوئے جانا مجھے منظور نہیںان کا وہ طور نہیں میرا یہ دستور نہیں
شہر کا بھی دستور وہی جنگل والاکھوجنے والے ہی اکثر کھو جاتے ہیں
تعظیم بڑی شے ہے مگر سوچ رہا ہوںدستور نبھاؤں گا تو دستار گرے گی
مے خانۂ یورپ کے دستور نرالے ہیںلاتے ہیں سرور اول دیتے ہیں شراب آخر
اس شہر کا دستور ہے رشتوں کا بھلاناتجدید مراسم کے لئے ہاتھ نہ باندھوں
قتل عاشق کسی معشوق سے کچھ دور نہ تھاپر ترے عہد سے آگے تو یہ دستور نہ تھا
حادثے شہر کا دستور بنے جاتے ہیںاب یہاں سایۂ دیوار نہ ڈھونڈھیں کوئی
جب خامشی ہی بزم کا دستور ہو گئیمیں آدمی سے نقش بہ دیوار بن گیا
ہر شخص مل رہا ہے ذرا فاصلے کے ساتھیہ کیا تمہارے شہر کے دستور ہو گئے
مشکلیں دل میں نئی شمعیں جلا دیتی ہیںغم سے بجھ جانا تو درویشوں کا دستور نہیں
سارے جہاں میں قصے یہ مشہور ہو گئےبھائی ہمارے منکر دستور ہو گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books