aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dekhne"
اور کیا دیکھنے کو باقی ہےآپ سے دل لگا کے دیکھ لیا
سب لوگ جدھر وہ ہیں ادھر دیکھ رہے ہیںہم دیکھنے والوں کی نظر دیکھ رہے ہیں
اٹھو یہ منظر شب تاب دیکھنے کے لیےکہ نیند شرط نہیں خواب دیکھنے کے لیے
ہر ایک رات کو مہتاب دیکھنے کے لیےمیں جاگتا ہوں ترا خواب دیکھنے کے لیے
بستی میں اپنی ہندو مسلماں جو بس گئےانساں کی شکل دیکھنے کو ہم ترس گئے
خواب ہوتے ہیں دیکھنے کے لیےان میں جا کر مگر رہا نہ کرو
دیکھنے کے لیے سارا عالم بھی کمچاہنے کے لیے ایک چہرا بہت
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
اف وہ مرمر سے تراشا ہوا شفاف بدندیکھنے والے اسے تاج محل کہتے ہیں
نگاہ برق نہیں چہرہ آفتاب نہیںوہ آدمی ہے مگر دیکھنے کی تاب نہیں
ادائیں دیکھنے بیٹھے ہو کیا آئینہ میں اپنیدیا ہے جس نے تم جیسے کو دل اس کا جگر دیکھو
ہو رہا ہوں میں کس طرح برباددیکھنے والے ہاتھ ملتے ہیں
کنارے ہی سے طوفاں کا تماشا دیکھنے والےکنارے سے کبھی اندازۂ طوفاں نہیں ہوتا
بہاروں کی نظر میں پھول اور کانٹے برابر ہیںمحبت کیا کریں گے دوست دشمن دیکھنے والے
اس وقت وہاں کون دھواں دیکھنے جائےاخبار میں پڑھ لیں گے کہاں آگ لگی تھی
میں سو رہا ہوں ترے خواب دیکھنے کے لئےیہ آرزو ہے کہ آنکھوں میں رات رہ جائے
میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوںدیکھنے والے اداکار سمجھتے ہیں مجھے
عجب حریف تھا میرے ہی ساتھ ڈوب گیامرے سفینے کو غرقاب دیکھنے کے لیے
دیکھنے آئے تھے وہ اپنی محبت کا اثرکہنے کو یہ ہے کہ آئے ہیں عیادت کر کے
اک تجھ کو دیکھنے کے لیے بزم میں مجھےاوروں کی سمت مصلحتاً دیکھنا پڑا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books