aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dhul"
جم گئی دھول ملاقات کے آئینوں پرمجھ کو اس کی نہ اسے میری ضرورت کوئی
سچ بات مان لیجئے چہرے پہ دھول ہےالزام آئنوں پہ لگانا فضول ہے
ایام کے غبار سے نکلا تو دیر تکمیں راستوں کو دھول بنا دیکھتا رہا
نیند اڑنے لگی ہے آنکھوں سےدھول جمنے لگی ہے بستر پر
آنکھوں میں اڑ رہی ہے لٹی محفلوں کی دھولعبرت سرائے دہر ہے اور ہم ہیں دوستو
گلی گلی میں تکلف کی دھول ہوتی ہےاب اپنا شہر بھی لگتا ہے اجنبی کی طرح
ہوا کو ضد کہ اڑائے گی دھول ہر صورتہمیں یہ دھن ہے کہ آئینہ صاف کرنا ہے
ایک جیسے روز و شب کی دھول ہے اعصاب پرکوئی بے ترتیب لمحہ میری یکسانی میں رکھ
آنکھیں ہیں اور دھول بھرا سناٹا ہےگزر گئی ہے عجب سواری یادوں والی
اٹھ اٹھ کے آسماں کو بتاتی ہے دھول کیوںمٹی میں دفن ہو گئے کتنے صدف یہاں
پھر تو نے دیا ہے نیا فاصلہ مجھےسر پر ابھی تو پچھلی مسافت کی دھول ہے
سرمہ جو نور بخشے ہے آنکھوں کو خلق کیشاید کہ راہ یار کی ہی خاک دھول ہو
چاہا ہے جس کا سایہ شجر وہ ببول ہےقسمت میں میرے آج بھی سڑکوں کی دھول ہے
ہمارے منہ پہ اڑاتا ہوا وہ دھول گیاہمیں نے چلنا سکھایا ہمیں کو بھول گیا
دھول اڑتی ہے تو یاد آتا ہے کچھملتا جلتا تھا لبادہ میرا
اڑا گئے ہیں بہت دھول جانے والے لوگچھٹے غبار تو کچھ راستہ نظر آئے
خواہشوں کی دھول سے چہرے ابھرتے ہی نہیںہم نے کر کے دیکھ لیں خوابوں کی تعبیریں بہت
برف منظر دھول کے بادل ہوا کے قہقہےجو کبھی دہلیز کے باہر تھے وہ اندر بھی تھے
پیاس بجھ جائے زمیں سبز ہو منظر دھل جائےکام کیا کیا نہ ان آنکھوں کی تری آئے ہمیں
جاتے نہیں ہیں اور کہیں پھانکنے کو دھولصحرا ہمارے گھر کا ہے مہمان ان دنوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books