aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "diida-e-ibrat"
دیدہ و دل نے درد کی اپنے بات بھی کی تو کس سے کیوہ تو درد کا بانی ٹھہرا وہ کیا درد بٹائے گا
زندگی ہے چشم عبرت میں ابھیکچھ نہیں تو عیش و عشرت ہی سہی
رنگ لائے گا دیدۂ پر آبدیکھنا دیدۂ پر آب کا رنگ
ہے یہ دنیا جائے عبرت خاک سے انسان کیبن گئے کتنے سبو کتنے ہی پیمانے ہوئے
تیرے کوچے سے سفر میں نے کیا تھا جس دنتھے مرے ساتھ مرے دیدۂ خوں بار اور بس
سنتا ہوں ان کی بزم میں چھلکیں گے آج جاممیں بھی چلا ہوں دیدۂ پر نم لیے ہوئے
میزان عدالت ہیں مرے دیدۂ پر آبہم وزن ہر آنسو کا ہر آنسو نظر آیا
غیر سے کھیلی ہے ہولی یار نےڈالے مجھ پر دیدۂ خوں بار رنگ
منزل عبرت ہے دنیا اہل دنیا شاد ہیںایسی دلجمعی سے ہوتی ہے پریشانی مجھے
اب نہ آئیں گے روٹھنے والےدیدۂ اشک بار چپ ہو جا
سرسوں جو پھولی دیدۂ جام شراب میںبنت العنب سے کرنے لگا شوخیاں بسنت
اشک قابو میں نہیں راز چھپاؤں کیوں کردشمنی مجھ سے مرے دیدۂ تر رکھتے ہیں
کہیں رسوا نہ ہوں رنگینیاں درد محبت کیمرا اتنا خیال اے دیدۂ خوں بار کر لینا
زہر سی رات لہو اور یہ گھمسان کا رندیدۂ تر سے قیامت نہیں دیکھی جاتی
دل کے زخموں کی چبھن دیدۂ تر سے پوچھومیرے اشکوں کا ہے کیا مول گہر سے پوچھا
اشک غم دیدۂ پر نم سے سنبھالے نہ گئےیہ وہ بچے ہیں جو ماں باپ سے پالے نہ گئے
زمیں کے زخم سمندر تو بھر نہ پائے گایہ کام دیدۂ تر تجھ کو سونپنا ہوگا
زندگی بھر نہ یم دیدۂ گریاں ٹھہراکشتیٔ عمر ڈبوئی تو یہ طوفاں ٹھہرا
اک پل میں جھڑی ابر تنک مایہ کی شیخیدیکھا جو مرا دیدۂ پر آب نہ ٹھہرا
دل میں اب اس کے جو لہر آئی ہے گھر جانے کیتو بھی رونے کی جھڑی دیدۂ خوں بار لگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books