aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "diin-duniyaa"
نہ واعظ ہجو کر ایک دن دنیا سے جانا ہےارے منہ ساقی کوثر کو بھی آخر دکھانا ہے
گزرتی ہے مزے سے واعظوں کی زندگی اب توسہارا ہو گیا ہے دین دنیا دار لوگوں کا
ماتم میں فوت عمر کے روتا ہوں رات دندنیا میں مجھ سا کم ہے کوئی سوگوار شخص
ایک دن دریا مکانوں میں گھسااور دیواریں اٹھا کر لے گیا
دل دیا وحشت لیا اور خود کو رسوا کر لیامختصر سی زندگی میں میں نے کیا کیا کر لیا
میں نے تم کو دل دیا اور تم نے مجھے رسوا کیامیں نے تم سے کیا کیا اور تم نے مجھ سے کیا کیا
دل دیا جس نے کسی کو وہ ہوا صاحب دلہاتھ آ جاتی ہے کھو دینے سے دولت دل کی
خالی بھی تو کر خانۂ دل دنیا سےاس گھر میں مری جان خدا آئے گا
تمیز دیر و کعبہ ہے نہ فکر دین و دنیا ہےیہ رند پاک طینت بھی ترے اللہ والے ہیں
خدا آباد رکھے میکدے کوبہت سستے چھٹے دنیا و دیں سے
کاش ہم ناکام بھی کام آئیں تیرے عشق میںمطلقاً ناکارہ ہیں دنیا و دیں کے کام سے
عید کا دن ہے گلے آج تو مل لے ظالمرسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے
دنیا کو دین دین کو دنیا کریں گے ہمتیرے بنیں گے ہم تجھے اپنا کریں گے ہم
کار دیں یا فکر دنیا کیجیےزندگی تھوڑی ہے کیا کیا کیجیے
دنیا پہ ایسا وقت پڑے گا کہ ایک دنانسان کی تلاش میں انسان جائے گا
یہ چار دن کے تماشے ہیں آہ دنیا کےرہا جہاں میں سکندر نہ اور نہ جم باقی
دنیا کی فکر دین کی باتیں خدا کی یادسب کچھ بھلا دیا ترے دو دن کے پیار نے
دنیا میں ہم رہے تو کئی دن پہ اس طرحدشمن کے گھر میں جیسے کوئی میہماں رہے
ایک دن آگے ہی دنیا سے اٹھانا ہم کوشب فرقت تو الٰہی نہ دکھانا ہم کو
دنیا کے ساتھ دین کی بیگار الاماںانسان آدمی نہ ہوا جانور ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books