aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "faasla"
بڑے لوگوں سے ملنے میں ہمیشہ فاصلہ رکھناجہاں دریا سمندر سے ملا دریا نہیں رہتا
فاصلہ نظروں کا دھوکہ بھی تو ہو سکتا ہےوہ ملے یا نہ ملے ہاتھ بڑھا کر دیکھو
سب کا خوشی سے فاصلہ ایک قدم ہےہر گھر میں بس ایک ہی کمرہ کم ہے
تیرے جانے میں اور آنے میںہم نے صدیوں کا فاصلہ دیکھا
راستہ ہے کہ کٹتا جاتا ہےفاصلہ ہے کہ کم نہیں ہوتا
عشق میں بھی سیاستیں نکلیںقربتوں میں بھی فاصلہ نکلا
تم نے کیسا یہ رابطہ رکھانہ ملے ہو نہ فاصلہ رکھا
فاصلہ رکھ کے بھی کیا حاصل ہواآج بھی اس کا ہی کہلاتا ہوں میں
دل و نگاہ کا یہ فاصلہ بھی کیوں رہ جائےاگر تو آئے تو میں دل کو آنکھ میں رکھ لوں
ایک ہی مٹی سے ہم دونوں بنے ہیں لیکنتجھ میں اور مجھ میں مگر فاصلہ یوں کتنا ہے
ایک لمحے میں کٹا ہے مدتوں کا فاصلہمیں ابھی آیا ہوں تصویریں پرانی دیکھ کر
اب کے جنوں میں فاصلہ شاید نہ کچھ رہےدامن کے چاک اور گریباں کے چاک میں
نہ ہو کہ قرب ہی پھر مرگ ربط بن جائےوہ اب ملے تو ذرا اس سے فاصلہ رکھنا
مسافر چلتے چلتے تھک گئے منزل نہیں ملتیقدم کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہو فاصلہ جیسے
درد کے سہارے کب تلک چلیں گےسانس رک رہی ہے فاصلہ بڑا ہے
تمہاری بزم سے نکلے تو ہم نے یہ سوچازمیں سے چاند تلک کتنا فاصلہ ہوگا
مجھے یہ سارے مسیحا عزیز ہیں لیکنیہ کہہ رہے ہیں کہ میں تم سے فاصلہ رکھوں
بہت نزدیک تھے تصویر میں ہممگر وہ فاصلہ جو دکھ رہا تھا
شاید کہ خدا میں اور مجھ میںاک جست کا اور فاصلہ ہے
پہلے تھا بہت فاصلہ بازار سے گھر کااب ایک ہی کمرے میں ہے بازار بھی گھر بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books