aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "farishto"
شب فرقت کا جاگا ہوں فرشتو اب تو سونے دوکبھی فرصت میں کر لینا حساب آہستہ آہستہ
تم اسے لے چلو لب کوثراے فرشتو یہ کربلائی ہے
اسی لئے تو یہاں اب بھی اجنبی ہوں میںتمام لوگ فرشتے ہیں آدمی ہوں میں
خدا بچائے تری مست مست آنکھوں سےفرشتہ ہو تو بہک جائے آدمی کیا ہے
میرؔ صاحب تم فرشتہ ہو تو ہوآدمی ہونا تو مشکل ہے میاں
فرشتوں سے بھی اچھا میں برا ہونے سے پہلے تھاوہ مجھ سے انتہائی خوش خفا ہونے سے پہلے تھا
کل جنہیں چھو نہیں سکتی تھی فرشتوں کی نظرآج وہ رونق بازار نظر آتے ہیں
فرشتے سے بڑھ کر ہے انسان بننامگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ
مجھ کو چھاؤں میں رکھا اور خود بھی وہ جلتا رہامیں نے دیکھا اک فرشتہ باپ کی پرچھائیں میں
تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیودامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں
فرشتے آ کر ان کے جسم پر خوشبو لگاتے ہیںوہ بچے ریل کے ڈبوں میں جو جھاڑو لگاتے ہیں
تو خدا ہے نہ مرا عشق فرشتوں جیسادونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں
تمہارے ساتھ یہ موسم فرشتوں جیسا ہےتمہارے بعد یہ موسم بہت ستائے گا
جانور آدمی فرشتہ خداآدمی کی ہیں سیکڑوں قسمیں
فرشتے حشر میں پوچھیں گے پاک بازوں سےگناہ کیوں نہ کیے کیا خدا غفور نہ تھا
بچ جائے جوانی میں جو دنیا کی ہوا سےہوتا ہے فرشتہ کوئی انساں نہیں ہوتا
آسمانوں سے فرشتے جو اتارے جائیںوہ بھی اس دور میں سچ بولیں تو مارے جائیں
میں آدمی ہوں کوئی فرشتہ نہیں حضورمیں آج اپنی ذات سے گھبرا کے پی گیا
نہ میں خستہ حال ہوتا نہ یہ اجنبی سے لگتےیہ حسیں حسیں فرشتے مجھے آدمی سے لگتے
فرشتہ ہے تو تقدس تجھے مبارک ہوہم آدمی ہیں تو عیب و ہنر بھی رکھتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books