aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "farmaanaa'"
ہمارے گھر سے جانا مسکرا کر پھر یہ فرماناتمہیں میری قسم دیکھو مری رفتار کیسی ہے
اک لفظ محبت کا ادنیٰ یہ فسانا ہےسمٹے تو دل عاشق پھیلے تو زمانہ ہے
ہنس کے فرماتے ہیں وہ دیکھ کے حالت میریکیوں تم آسان سمجھتے تھے محبت میری
یہ اڑی اڑی سی رنگت یہ کھلے کھلے سے گیسوتری صبح کہہ رہی ہے تری رات کا فسانہ
سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیاکہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا
یہ محبت کا فسانہ بھی بدل جائے گاوقت کے ساتھ زمانہ بھی بدل جائے گا
جو اعلی ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جھک کے ملتے ہیںصراحی سرنگوں ہو کر بھرا کرتی ہے پیمانہ
رخ روشن کے آگے شمع رکھ کر وہ یہ کہتے ہیںادھر جاتا ہے دیکھیں یا ادھر پروانہ آتا ہے
قدم مے خانہ میں رکھنا بھی کار پختہ کاراں ہےجو پیمانہ اٹھاتے ہیں وہ تھرایا نہیں کرتے
پیمانہ کہے ہے کوئی مے خانہ کہے ہےدنیا تری آنکھوں کو بھی کیا کیا نہ کہے ہے
یہی زندگی مصیبت یہی زندگی مسرتیہی زندگی حقیقت یہی زندگی فسانہ
غم وہ مے خانہ کمی جس میں نہیںدل وہ پیمانہ ہے بھرتا ہی نہیں
اک نظر کا فسانہ ہے دنیاسو کہانی ہے اک کہانی سے
امیرؔ اب ہچکیاں آنے لگی ہیںکہیں میں یاد فرمایا گیا ہوں
جان جانے کو ہے اور رقص میں پروانہ ہےکتنا رنگین محبت ترا افسانہ ہے
ہوتی کہاں ہے دل سے جدا دل کی آرزوجاتا کہاں ہے شمع کو پروانہ چھوڑ کر
سارے عالم پر ہوں میں چھایا ہوامستند ہے میرا فرمایا ہوا
ہم عشق کے ماروں کا اتنا ہی فسانا ہےرونے کو نہیں کوئی ہنسنے کو زمانا ہے
تو کہیں ہو دل دیوانہ وہاں پہنچے گاشمع ہوگی جہاں پروانہ وہاں پہنچے گا
عجیب شے ہے تصور کی کار فرمائیہزار محفل رنگیں شریک تنہائی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books