aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fat.h"
شکست و فتح میاں اتفاق ہے لیکنمقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا
دل کی بربادیوں پہ نازاں ہوںفتح پا کر شکست کھائی ہے
ضمیر و ذہن میں اک سرد جنگ جاری ہےکسے شکست دوں اور کس پہ فتح پاؤں میں
ہماری فتح کے انداز دنیا سے نرالے ہیںکہ پرچم کی جگہ نیزے پہ اپنا سر نکلتا ہے
وہ اس کمال سے کھیلا تھا عشق کی بازیمیں اپنی فتح سمجھتا تھا مات ہونے تک
کب اس کی فتح کی خواہش کو جیت سکتی تھیمیں وہ فریق ہوں جس کو کہ ہار جانا تھا
جیتنے معرکۂ دل وہ لگاتار گیاجس گھڑی فتح کا اعلان ہوا ہار گیا
مقام جن کا مورخ کے حافظے میں نہیںشکست و فتح کے مابین مرحلے ہم لوگ
فتح کے جشن میں ہیں سب سرشارمیں تو اپنی ہی مات میں گم ہوں
اہل خرد اسے نہ سمجھ پائیں گے فقیہؔکچھ مسئلے ہیں ماورا فتح و شکست سے
ندیم تاریخ فتح دانش بس اتنا لکھ کر تمام کر دےکہ شاطران جہاں نے آخر خود اپنی چالوں سے مات کھائی
تری نگہ سے گئے کھل کواڑ چھاتی کےحصار قلب کی گویا تھی فتح تیرے نام
یقیں محکم عمل پیہم محبت فاتح عالمجہاد زندگانی میں ہیں یہ مردوں کی شمشیریں
تو نے یہ کیا غضب کیا مجھ کو بھی فاش کر دیامیں ہی تو ایک راز تھا سینۂ کائنات میں
کچل کچل کے نہ فٹ پاتھ کو چلو اتنایہاں پہ رات کو مزدور خواب دیکھتے ہیں
کلیجہ رہ گیا اس وقت پھٹ کرکہا جب الوداع اس نے پلٹ کر
ہوتا ہے راز عشق و محبت انہیں سے فاشآنکھیں زباں نہیں ہیں مگر بے زباں نہیں
درد ہو دکھ ہو تو دوا کیجےپھٹ پڑے آسماں تو کیا کیجے
موسم ہولی ہے دن آئے ہیں رنگ اور راگ کےہم سے تم کچھ مانگنے آؤ بہانے پھاگ کے
جیسے پو پھٹ رہی ہو جنگل میںیوں کوئی مسکرائے جاتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books