aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fidye"
رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائلجب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے
تیری صورت سے کسی کی نہیں ملتی صورتہم جہاں میں تری تصویر لیے پھرتے ہیں
ایسے ہنس ہنس کے نہ دیکھا کرو سب کی جانبلوگ ایسی ہی اداؤں پہ فدا ہوتے ہیں
اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میںاس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں
روتے پھرتے ہیں ساری ساری راتاب یہی روزگار ہے اپنا
بے پئے ہی شراب سے نفرتیہ جہالت نہیں تو پھر کیا ہے
چل ساتھ کہ حسرت دل مرحوم سے نکلےعاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
بے وفائی پہ تیری جی ہے فداقہر ہوتا جو باوفا ہوتا
تھی وصل میں بھی فکر جدائی تمام شبوہ آئے تو بھی نیند نہ آئی تمام شب
کھو دیا تم کو تو ہم پوچھتے پھرتے ہیں یہیجس کی تقدیر بگڑ جائے وہ کرتا کیا ہے
ساتھ بارش میں لیے پھرتے ہو اس کو انجمؔتم نے اس شہر میں کیا آگ لگانی ہے کوئی
پھرتے ہیں میرؔ خوار کوئی پوچھتا نہیںاس عاشقی میں عزت سادات بھی گئی
بھوک چہروں پہ لیے چاند سے پیارے بچےبیچتے پھرتے ہیں گلیوں میں غبارے بچے
دل محبت سے بھر گیا بیخودؔاب کسی پر فدا نہیں ہوتا
یہ جو ملاتے پھرتے ہو تم ہر کسی سے ہاتھایسا نہ ہو کہ دھونا پڑے زندگی سے ہاتھ
کس پہ مرتے ہو آپ پوچھتے ہیںمجھ کو فکر جواب نے مارا
تم سادہ مزاجی سے مٹے پھرتے ہو جس پروہ شخص تو دنیا میں کسی کا بھی نہیں ہے
فکر معاش عشق بتاں یاد رفتگاںاس زندگی میں اب کوئی کیا کیا کیا کرے
ہوا ہے شہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتاوگرنہ شہر میں غالبؔ کی آبرو کیا ہے
وہ چاندنی میں پھرتے ہیں گھر گھر یہ شور ہےنکلا ہے آفتاب شب ماہتاب میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books