aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fire"
ہوا ہے شہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتاوگرنہ شہر میں غالبؔ کی آبرو کیا ہے
سب کی اپنی منزلیں تھیں سب کے اپنے راستےایک آوارہ پھرے ہم در بدر سب سے الگ
بہت غرور ہے تجھ کو اے سرپھرے طوفاںمجھے بھی ضد ہے کہ دریا کو پار کرنا ہے
کسی کے ہاتھ تو لگتا نہیں ہے اک عیارکہاں تلک ترے پیچھے کوئی خراب پھرے
ترک وطن کے بعد ہی قدر وطن ہوئیبرسوں مری نگاہ میں دیوار و در پھرے
قید غم حیات بھی کیا چیز ہے فناؔراہ فرار مل نہ سکی عمر بھر پھرے
فائدہ کیا ہے نصیحت سے پھرے ہو ناصحہم سمجھنے کے نہیں لاکھ تو سمجھائے ہمیں
پھرے راہ سے وہ یہاں آتے آتےاجل مر رہی تو کہاں آتے آتے
کہو ہوا سے کہ اتنی چراغ پا نہ پھرےمیں خود ہی اپنے دیے کو بجھانے والا ہوں
عاشق ہیں ہم کو حرف محبت سے کام ہےملا نکالتا پھرے مطلب کتاب سے
جو آنکھوں میں پھرتا ہے پھرے آنکھوں کے آگےآسان خدا کر دے یہ دشوار محبت
رنگ بدلا پھر ہوا کا مے کشوں کے دن پھرےپھر چلی باد صبا پھر مے کدے کا در کھلا
کہیں بیٹھنے دے دل اب مجھے جو حواس ٹک میں بجا کروںنہیں تاب مجھ میں کہ جب تلک تو پھرے تو میں بھی پھرا کروں
بھٹکے پھرے دو عملۂ دیر و حرم میں ہماس سمت کفر اس طرف اسلام لے گیا
بھٹکا پھرے ہے مجنوں لیلیٰ کے قافلے میںیہ پوچھتا کہ یارو محمل کدھر گیا ہے
اب کون پھرے کوئے بت دشمن دیں سےاللہ کے گھر کیوں نہ چلے جائیں یہیں سے
تم شاہ حسن ہو کے نہ پوچھو فقیر سےایسے بھرے مکان سے خالی گدا پھرے
غروب شام تو دن بھر کے فاصلے پر ہےکرن طلوع کی اتری ہے جگمگاتی پھرے
پرکار کی روش پھرے ہم جتنے چل سکےاس گردش فلک سے نہ باہر نکل سکے
جا بجا ہم کو رہی جلوۂ جاناں کی تلاشدیر و کعبہ میں پھرے صحبت رہباں میں رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books