aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gaaliyaa.n"
کتنے شیریں ہیں تیرے لب کہ رقیبگالیاں کھا کے بے مزا نہ ہوا
اپنا گھر آنے سے پہلےاتنی گلیاں کیوں آتی ہیں
لگے منہ بھی چڑھانے دیتے دیتے گالیاں صاحبزباں بگڑی تو بگڑی تھی خبر لیجے دہن بگڑا
ان دنوں گرچہ دکن میں ہے بڑی قدر سخنکون جائے ذوقؔ پر دلی کی گلیاں چھوڑ کر
جس لب کے غیر بوسے لیں اس لب سے شیفتہؔکمبخت گالیاں بھی نہیں میرے واسطے
بوسہ تو اس لب شیریں سے کہاں ملتا ہےگالیاں بھی ملیں ہم کو تو ملیں تھوڑی سی
ورنہ کوئی کب گالیاں دیتا ہے کسی کویہ اس کا کرم ہے کہ تجھے یاد رہا میں
سنائی جاتی ہیں در پردہ گالیاں مجھ کوکہوں جو میں تو کہے آپ سے کلام نہیں
مجھ سے تنہائی میں گر ملیے تو دیجے گالیاںاور بزم غیر میں جان حیا ہو جائیے
دیتا رہا وہ گالیاں اور میں رہا خموشپھر یوں ہوا کہ وہ مرے قدموں میں گر گیا
خفا ہو گالیاں دو چاہے آنے دو نہ آنے دومیں بوسے لوں گا سوتے میں مجھے لپکا ہے چوری کا
ہمارے دم سے ہے روشن دیار فکر و سخنہمارے بعد یہ گلیاں دھواں دھواں ہوں گی
رستے میں ان کو چھیڑ کے کھاتے ہیں گالیاںبازار کی مٹھائی بھی ہوتی ہے کیا لذیذ
قند لب کا ان کے بوسہ بے تکلف لے لیاگالیاں کھائیں بلا سے منہ تو میٹھا ہو گیا
گالیاں دیں اس نے بے گنتی ہمیںہم نے بوسے بھی تو گن گن کے لیے
پوچھتا پھرتا ہوں گلیوں میں کوئی ہے کوئی ہےیہ وہ گلیاں ہیں جہاں لوگ تھے سرشاری تھی
گالیاں غیر سے سناتے ہوہاں میاں اور تم سے کیا ہوگا
جب تک کہ تری گالیاں کھانے کے نہیں ہماٹھ کر ترے دروازے سے جانے کے نہیں ہم
وحشت دل یہ بڑھی چھوڑ دیے گھر سب نےتم ہوئے خانہ نشیں ہو گئیں گلیاں آباد
مجھی کو گالیاں دیتے رہے وہمگر لیتا رہا بوسے چٹا چٹ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books