aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ghutaa"
ضبط کرتا ہوں تو گھٹتا ہے قفس میں مرا دمآہ کرتا ہوں تو صیاد خفا ہوتا ہے
دم گھٹا جاتا ہے محبت کابند ہی بند گفتگو ہے ابھی
سانس لیتا ہوں تو دم گھٹتا ہےکیسی بے درد ہوا ہے یارو
اس خاکدان دہر میں گھٹتا اگر ہے دممقدور ہو تو آگ لگا دے ہوا نہ مانگ
تم کو آتا ہے پیار پر غصہمجھ کو غصے پہ پیار آتا ہے
لپٹ جاتے ہیں وہ بجلی کے ڈر سےالٰہی یہ گھٹا دو دن تو برسے
کس نے بھیگے ہوئے بالوں سے یہ جھٹکا پانیجھوم کے آئی گھٹا ٹوٹ کے برسا پانی
زمانہ حسن نزاکت بلا جفا شوخیسمٹ کے آ گئے سب آپ کی اداؤں میں
دکھاوا ہی کرنا ہے تو پھر بڑا کرتو شاعر نہیں خود کو عاشق کہا کر
گھٹن سی ہونے لگی اس کے پاس جاتے ہوئےمیں خود سے روٹھ گیا ہوں اسے مناتے ہوئے
کوئی تو پھول کھلائے دعا کے لہجے میںعجب طرح کی گھٹن ہے ہوا کے لہجے میں
لمحے اداس اداس فضائیں گھٹی گھٹیدنیا اگر یہی ہے تو دنیا سے بچ کے چل
کہتے نہیں ہیں حال کسی راز داں سے ہمواقف ہوئے ہیں جب سے فریب جہاں سے ہم
کب سے ٹہل رہے ہیں گریبان کھول کرخالی گھٹا کو کیا کریں برسات بھی تو ہو
سرخی شفق کی زرد ہو گالوں کے سامنےپانی بھرے گھٹا ترے بالوں کے سامنے
گھٹا دیکھ کر خوش ہوئیں لڑکیاںچھتوں پر کھلے پھول برسات کے
بزم سے دور وہ گاتا رہا تنہا تنہاسو گیا ساز پہ سر رکھ کے سحر سے پہلے
یارو یہ دور ضعف بصارت کا دور ہےآندھی اٹھے تو اس کو گھٹا کہہ لیا کرو
اللہ تیرے ہاتھ ہے اب آبروئے شوقدم گھٹ رہا ہے وقت کی رفتار دیکھ کر
بہت کم بولنا اب کر دیا ہےکئی موقعوں پہ غصہ بھی پیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books