aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "haa-e-saaqii"
بجائے زہراب کس نے ساقی بھرے ہیں امرت سے جام و ساغرکہ لوگ آب حیات پی کر قضا سے پہلے ہی مر رہے ہیں
اپنے جنوں کدے سے نکلتا ہی اب نہیںساقی جو مے فروش سر رہ گزار تھا
چبھیں گے زیرہ ہائے شیشۂ دل دست نازک میںسنبھل کر ہاتھ ڈالا کیجیے میرے گریباں پر
ابھی آتے نہیں اس رند کو آداب مے خانہجو اپنی تشنگی کو فیض ساقی کی کمی سمجھے
دریائے شراب اس نے بہایا ہے ہمیشہساقی سے جو کشتی کے طلب گار ہوئے ہیں
چالیس جام پی کے دیا ایک جام مےساقی نے خوب راہ نکالی زکوٰۃ کی
اٹھی ہے چشم ساقیٔ مے خانہ بزم پریہ وقت وہ نہیں کہ حلال و حرام دیکھ
کیوں شکوۂ بے مہرئ ساقی ہے لبوں پرپینا ہے تو خود بڑھ کے پیو بادہ گسارو
جلوۂ رخسار ساقی ساغر و مینا میں ہےچاند اوپر ہے مگر ڈوبا ہوا دریا میں ہے
آئیں پسند کیا اسے دنیا کی راحتیںجو لذت آشنائے ستم ہائے ناز تھا
ذات خاکی کی تہوں میں خفتہ ہیں انواع خاکرنگہائے تہ بہ تہ کا پیچ و خم کچھ اور ہے
آتش دوزخ میں یہ گرمی کہاںسوز غم ہائے نہانی اور ہے
گو میں رہا رہین ستم ہائے روزگارلیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا
صراحئ مئے ناب و سفینہ ہائے غزلیہ حرف حسن مقدر لکھا ہے کس کے لیے
وہیں سے عشق نے بھی شورشیں اڑائی ہیںجہاں سے تو نے لیے خندہ ہائے زیر لبی
روز دل ہائے مے کشاں ٹوٹےاے خدا جام آسماں ٹوٹے
چاندنی میں سایہ ہائے کاخ و کو میں گھومیےپھر کسی کو چاہنے کی آرزو میں گھومیے
جس نے چشم مست ساقی دیکھ لیتا قیامت اس پہ ہشیاری حرام
لذت سجدۂ ہائے شوق نہ پوچھہائے وہ اتصال ناز و نیاز
رنگ شکستہ صبح بہار نظارہ ہےیہ وقت ہے شگفتن گل ہائے ناز کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books