aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "haa-e-zaar"
چبھیں گے زیرہ ہائے شیشۂ دل دست نازک میںسنبھل کر ہاتھ ڈالا کیجیے میرے گریباں پر
میرا حال زار تو دیکھا مگریہ نہ پوچھا کیوں یہ حالت ہو گئی
پوچھا ہے حال زار تو سن لو خطا معافکچھ بات میرے ہونٹوں میں ہے کچھ زبان میں
کسی کے عشق میں یہ حال زار رہتا ہےسکون پا کے بھی دل بے قرار رہتا ہے
کیا جانے کس خیال سے چھوڑا پہ حال زارمجھ پر بڑا کرم ہے مرے چارہ ساز کا
جاتا ہوں سوئے وادیٔ غربت بہ حال زاراہل وطن معاف ہو میرا کہا سنا
وہ زہر ہائے ملامت بھی ہنس کے پی جاتاذرا سی بات کا برسوں ملال بھی رکھتا
وہیں سے عشق نے بھی شورشیں اڑائی ہیںجہاں سے تو نے لیے خندہ ہائے زیر لبی
آئیں پسند کیا اسے دنیا کی راحتیںجو لذت آشنائے ستم ہائے ناز تھا
موسم نے کھیت کھیت اگائی ہے فصل زردسرسوں کے کھیت ہیں کے جو پیلے نہیں رہے
ذات خاکی کی تہوں میں خفتہ ہیں انواع خاکرنگہائے تہ بہ تہ کا پیچ و خم کچھ اور ہے
آتش دوزخ میں یہ گرمی کہاںسوز غم ہائے نہانی اور ہے
گو میں رہا رہین ستم ہائے روزگارلیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا
صراحئ مئے ناب و سفینہ ہائے غزلیہ حرف حسن مقدر لکھا ہے کس کے لیے
روز دل ہائے مے کشاں ٹوٹےاے خدا جام آسماں ٹوٹے
چاندنی میں سایہ ہائے کاخ و کو میں گھومیےپھر کسی کو چاہنے کی آرزو میں گھومیے
لذت سجدۂ ہائے شوق نہ پوچھہائے وہ اتصال ناز و نیاز
رنگ شکستہ صبح بہار نظارہ ہےیہ وقت ہے شگفتن گل ہائے ناز کا
مجھے تو رنج قبا ہائے تار تار کا ہےخزاں سے بڑھ کے گلوں پر ستم بہار کا ہے
چل سوئے گور غریباں اے حریص مال و زردیکھ کتنی آرزوئیں نذر مدفن ہو گئیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books