aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "habaab"
ہستی اپنی حباب کی سی ہےیہ نمائش سراب کی سی ہے
چاہتے بھی ہیں چاہتے بھی نہیںدوستی کی نئی مثال ہے یہ
احوال دیکھ کر مری چشم پر آب کادریا سے آج ٹوٹ گیا دل حباب کا
مثال ماہیٔ بے آب موج تڑپا کیحباب پھوٹ کے روئے جو تم نہا کے چلے
پستاں ہیں حباب اور شکم بحر لطافتموجیں ہیں بٹیں پیٹ کی دریا کا بھنور ناف
ہے مشتمل نمود صور پر وجود بحریاں کیا دھرا ہے قطرہ و موج و حباب میں
بس اس قدر ہے خلاصہ مری کہانی کاکہ بن کے ٹوٹ گیا اک حباب پانی کا
کسی کی محرم آب رواں وہ یاد آئیحباب کے جو برابر کبھی حباب آیا
نعمت دنیا کی جن کو چاہ ہے نادان ہیںدایۂ ایام کے پستاں حباب شیر ہے
تو ہمدموں سے جدا رہ کہ ٹوٹ جاتا ہےحباب کے جو قریں دوسرا حباب آیا
پانی پانی ہو خجالت سے ہر اک چشم حبابجو مقابل ہو مری اشک بھری آنکھوں سے
نازک ہے میرا شیشۂ دل اس قدر کہ بسمثل حباب پھوٹ گیا گر ہوا لگی
قناعت اس کی نکلتی ہے واژگونی میںگدا ہے بحر اگر کاسۂ حباب پھرے
نہیں ہے فرصت اک دم پہ آہ اس کو نظرحباب دیکھے ہے آنکھیں نکال کے کیسا
کھل گئی جس کی آنکھ مثل حبابگھر کو اپنے خراب جانے ہے
محروم ہے نامہ دار دنیاپانی سے تہی حباب دیکھا
صاف دل ہو گر ہے تجھ کوں خواہش ترک ہواآب آئینہ اوپر آتا نہیں ہرگز حباب
دم بھر رہے حباب نمط کائنات میںاس زندگی میں نام نہیں ماہ و سال کا
ایک ہمیں آوارہ کہنا کوئی بڑا الزام نہیںدنیا والے دل والوں کو اور بہت کچھ کہتے ہیں
تم سے پہلے وہ جو اک شخص یہاں تخت نشیں تھااس کو بھی اپنے خدا ہونے پہ اتنا ہی یقیں تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books