aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hamari"
کسی کو گھر سے نکلتے ہی مل گئی منزلکوئی ہماری طرح عمر بھر سفر میں رہا
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتااگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا
کبھی تو چونک کے دیکھے کوئی ہماری طرفکسی کی آنکھ میں ہم کو بھی انتظار دکھے
تمہیں ضرور کوئی چاہتوں سے دیکھے گامگر وہ آنکھیں ہماری کہاں سے لائے گا
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دونہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
نہیں دنیا کو جب پروا ہماریتو پھر دنیا کی پروا کیوں کریں ہم
واقف کہاں زمانہ ہماری اڑان سےوہ اور تھے جو ہار گئے آسمان سے
ہماری مسکراہٹ پر نہ جانادیا تو قبر پر بھی جل رہا ہے
ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھیکچھ ہماری خبر نہیں آتی
پھر اسی بے وفا پہ مرتے ہیںپھر وہی زندگی ہماری ہے
اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغؔہندوستاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے
ہماری ہی تمنا کیوں کرو تمتمہاری ہی تمنا کیوں کریں ہم
رات آ کر گزر بھی جاتی ہےاک ہماری سحر نہیں ہوتی
مختصر یہ ہے ہماری داستان زندگیاک سکون دل کی خاطر عمر بھر تڑپا کیے
کل کا ہر واقعہ تمہارا تھاآج کی داستاں ہماری ہے
تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیودامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں
قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاںرنگ لاوے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن
یہی وہ دن تھے جب اک دوسرے کو پایا تھاہماری سالگرہ ٹھیک اب کے ماہ میں ہے
زباں ہماری نہ سمجھا یہاں کوئی مجروحؔہم اجنبی کی طرح اپنے ہی وطن میں رہے
گفتگو ریختے میں ہم سے نہ کریہ ہماری زبان ہے پیارے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books