aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hamraah"
آؤ مل جاؤ کہ یہ وقت نہ پاؤ گے کبھیمیں بھی ہمراہ زمانہ کے بدل جاؤں گا
میں کشتی میں اکیلا تو نہیں ہوںمرے ہم راہ دریا جا رہا ہے
شام ہوئی ہے یار آئے ہیں یاروں کے ہم راہ چلیںآج وہاں قوالی ہوگی جونؔ چلو درگاہ چلیں
دل بیتاب کے ہم راہ سفر میں رہناہم نے دیکھا ہی نہیں چین سے گھر میں رہنا
اپنے ہم راہ جو آتے ہو ادھر سے پہلےدشت پڑتا ہے میاں عشق میں گھر سے پہلے
جستجو کھوئے ہوؤں کی عمر بھر کرتے رہےچاند کے ہم راہ ہم ہر شب سفر کرتے رہے
آنا نہ مری قبر پہ ہم راہ رقیباںمردے کو مسلماں کے جلایا نہیں کرتے
مرے ہم راہ کیوں وہ شخص چلنا چاہتا ہےسفر کے جوش میں کیا آگہی گم ہو گئی ہے
یاد ماضی غم امروز امید فرداکتنے سائے مرے ہم راہ چلا کرتے ہیں
اے مرے پاؤں کے چھالو مرے ہمراہ رہوامتحاں سخت ہے تم چھوڑ کے جاتے کیوں ہو
اپنے ہم راہ خود چلا کرناکون آئے گا مت رکا کرنا
یاد ماضی کی پراسرار حسیں گلیوں میںمیرے ہم راہ ابھی گھوم رہا ہے کوئی
میں اپنی پیاس کے ہم راہ مشکیزہ اٹھائےکہ ان سیراب لوگوں میں کوئی پیاسا ملے گا
اس طرح ریل کے ہم راہ رواں ہے بادلساتھ جیسے کوئی اڑتا ہوا مے خانہ چلے
میرے ماحول میں ہر سمت برے لوگ نہیںکچھ بھلے بھی مرے ہم راہ چلے آتے ہیں
مرے ہم راہ گرچہ دور تک لوگوں کی رونق ہےمگر جیسے کوئی کم ہے کبھی ملنے چلے آؤ
وقت پوجے گا ہمیں وقت ہمیں ڈھونڈے گااور تم وقت کے ہمراہ چلو گے یارو
سایۂ ابر سے پوچھو ثروتؔاپنے ہم راہ اگر لے جائے
میری تنہائی کی پگڈنڈی پرمیرے ہمراہ خدا رہتا ہے
وسوسے دل میں نہ رکھ خوف رسن لے کے نہ چلعزم منزل ہے تو ہمراہ تھکن لے کے نہ چل
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books