aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "harbe"
گر بازی عشق کی بازی ہے جو چاہو لگا دو ڈر کیساگر جیت گئے تو کیا کہنا ہارے بھی تو بازی مات نہیں
یہاں کسی کو بھی کچھ حسب آرزو نہ ملاکسی کو ہم نہ ملے اور ہم کو تو نہ ملا
کل تھکے ہارے پرندوں نے نصیحت کی مجھےشام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو
ہارنے میں اک انا کی بات تھیجیت جانے میں خسارا اور ہے
تھکے ہارے پرندے جب بسیرے کے لیے لوٹیںسلیقہ مند شاخوں کا لچک جانا ضروری ہے
مہندی لگانے کا جو خیال آیا آپ کوسوکھے ہوئے درخت حنا کے ہرے ہوئے
مشکل تھا کچھ تو عشق کی بازی کو جیتناکچھ جیتنے کے خوف سے ہارے چلے گئے
یہ بازی محبت کی بازی ہے ناداںاسے جیتنا ہے تو ہارے چلا جا
ہماری جیت ہوئی ہے کہ دونوں ہارے ہیںبچھڑ کے ہم نے کئی رات دن گزارے ہیں
ہارنے والوں نے اس رخ سے بھی سوچا ہوگاسر کٹانا ہے تو ہتھیار نہ ڈالے جائیں
ہار جائے گی زندگی لیکنہارنے کا نہیں مرا یہ عشق
زیست اور موت کا آخر یہ فسانہ کیا ہےعمر کیوں حسب ضرورت نہیں دی جا سکتی
اس شان سے لوٹے ہیں گنوا کر دل و جاں ہماس طور تو ہارے ہوئے لشکر نہیں آتے
لگی تھی جان کی بازی بساط الٹ ڈالییہ کھیل بھی ہمیں یاروں نے ہارنے نہ دیا
عجب چیز ہے یہ محبت کی بازیجو ہارے وہ جیتے جو جیتے وہ ہارے
ہارنے جیتنے سے کچھ نہیں ہوتا وامقؔکھیل ہر سانس پہ ہے داؤں لگاتے رہنا
دھوئیں سے آسماں کا رنگ میلا ہوتا جاتا ہےہرے جنگل بدلتے جا رہے ہیں کارخانوں میں
تو خزاں میں جو سیر کو نکلےہرے ہو جائیں بے بہار درخت
ہار ہی جیت ہے آئین وفا کی رو سےیہ وہ بازی ہے جہاں جیت کے ہارے سارے
اڑانوں نے کیا تھا اس قدر مایوس ان کوتھکے ہارے پرندے جال میں خود پھنس رہے تھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books